جیسے جیسے انسان کی توانائی کی ضروریات بڑھتی جارہی ہیں تو توانائی پیدا کرنے کے بھی نئے نئے طریقے دریافت ہورہے ہیں۔ لیکن اب ایک ایسا طریقہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ جو نہ صرف بہت سستا بلکہ بہت دلچسپ ہے۔ لیکن آپ چلتے جائیں اور بجلی پیدا ہوتی جائے گی۔ امریکہ کی کاررنیگی میلن یونیورسٹی کے دو سابقہ طالب علموں نے جوتوں کیلئے ایک ایسے تلوے کی ایجاد کی ہے کہ جس میں نصب آلات آپ کے چلنے کے دوران بجلی پیدا کریں گے۔ اس میں ایسے آلات نصب ہوں گے کہ جو چلنے کے عمل کے دوران تلوے میں لگے ایک مقناطیس کو گھمائیں گے جس سے بجلی پیدا ہوگی اور یہ بجلی جوتے کے اوپر والے حصے میں لگی بیٹری میں سٹور ہوگی۔ آپ جب چاہیں اس بیٹری کو اتار کر VSB کیبل کے ذریعے اپنے فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کمپیوٹر کو چارج کرسکیں گے۔ سول پاور نامی یہ پراڈکٹ 175سے 225 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔
Bookmarks