السلام علیکم
پیارے دوستو میرے ساتھ کمپیوٹر میں ایک مسئلہ آ رہا ہے۔ وہ یہ کہ میں نے دو کمپیوٹرز کے درمیان کراس کیبل کے ذریعے نیٹ ورکنگ کی ہوئی ہے۔ نیٹ ورکنگ تو صحیح چل رہی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ انٹر نیٹ شیئر نہیں ہو رہا۔ بہت طریقے آزمائے مگر کامیابی نہ ملی۔ ایک کمپیوٹر کا انٹر نیٹ دوسرے پر نہیں چل رہا جو تصویر بھیج رہا ہوں اس می واضح طور پر لکھا آ رہا ہے کہ انٹر نیٹ ایکسس نہیں ہے۔ اس کا حل بتائیں کہ یہ مسئلہ کس طرح حل ہو گا؟