Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
بیسن کا آملیٹ

اشیاء:

بیسن : 60 گرام
نمک ، سرخ مرچ ، سبز مرچ : ایک عدد (باریک کاٹ لیں)
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا): 1 چمچہ
پیاز (باریک چوکور کٹی ہوئی): 1 چمچہ
تیل (تلنے کیلئے)
پانی : آدھا گلاس

ترکیب:

پانی اور بیسن کو ملا کر کم از کم 15 منٹ تک پھینٹیں۔ کریم کی طرح نرم اور یک جان ہو جائے تو اس میں سارا باریک کٹا ہوا مسالہ، نمک، مرچ اور پیاز ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ نان اسٹک فرائی پان میں ہلکا سا تیل لگا دیں جتنا ایک انڈا تلنے کے لئے کافی ہو۔ اس میں یہ آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ ایک طرف سے ہلکا براؤن ہونے پر دوسری طرف سے پلٹ کر ہلکا سا براؤن کر لیں زیادہ سرخ نہ ہو، دیکھنے میں بالکل انڈے کے آملیٹ کی طرح لگے گا اور کھانے میں لذیذ ہو گا۔