Results 1 to 2 of 2

Thread: 02...پندرھویں شعبان کی مخصوص بدعات

  1. #1
    Waseem_R_N's Avatar
    Waseem_R_N is offline Senior Member+
    Last Online
    25th February 2023 @ 07:03 AM
    Join Date
    08 Oct 2013
    Location
    Naukot @Sindh
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    484
    Threads
    154
    Credits
    1,834
    Thanked
    27

    Post 02...پندرھویں شعبان کی مخصوص بدعات


    ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کو اپنے (حجرہ میں) موجود نہ پایا تو میں آپ کی تلاش میں نکل پڑی۔ (اچانک) میں نے آپ ﷺ کو مدینہ منورہ کے بقیع نامی قبرستان میں دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنا سر مبارک آسمان کی طرف اٹھایا ہوا ہے ۔ آپ نے مجھے فرمایا کیا تمہیں یہ ڈر تھا کہ اللہ اور اس کے رسول تم پر ظلم کریں گے میں نے جواباً عرض کیا ’’ میں نے گمان کیا کہ آپ اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی کے پاس تشریف لے گئے ہیں ۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ پندرہ شعبان کی رات کو آسمان دنیا میں نزول فرماتے ہیں اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو معاف فرماتےہیں۔
    تبصرہ : اس حدیث کو امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اپنی سنن ، امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی مسند اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی جامع میں نقل فرمایا ہے ، امام ترمذی رحمہ اللہ درج بالا روایت ذکرکرنے کے بعد رقمطراز ہیں :
    ’’اس حدیث کو ہم صرف حجاج بن ارطاط کی سند سے جانتے ہیں میں نے امام بخاری سے سنا کہ آپ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے کیونکہ اس کے دو راوی یحی بن ابی کثیر اور حجاج کا بالترتیب عروہ اور یحی بن ابی کثیر سے سماع ثابت نہیں ہے ۔(سنن ترمذی ، ابواب الصوم )
    امام ابن الجوزی رحمہ اللہ نے العلل المتناھیۃ میں امام دار قطنی کا قول نقل کیا ہے کہ ’’یہ حدیث متعدد اسناد سے مروی ہے اس کی سند میں اضطراب ہے اور یہ سند ثابت نہیں ہے۔‘‘

  2. #2
    WAQAS1412's Avatar
    WAQAS1412 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th January 2021 @ 02:42 PM
    Join Date
    01 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    8,617
    Threads
    160
    Credits
    83
    Thanked
    622

    Default




Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2014, 10:41 PM
  4. خود کشی کرنا
    By imran sdk in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 12th April 2009, 09:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •