مسئلہ:
بھول کرکھانےپینےاور ہمبستری کرنےسےروزہ نہیںٹوٹتا،لیکن بھول کریہ تینوںکام کرنےکےبعداس نےیہ سمجھاکہ روزہ تونہ رہااورپھرقصداکچھ کھاپی لیاتواب اس کاروزہ ٹوٹ گیااس صورت میںصرف قضاواجب ہےکفارہ نہیں،
¤
مسئلہ:
اگرمنہ اوردانتوںکےخون کاذائقہ حلق میںمحسوس کیاتوروزہ ٹوٹ گیا،قضاواجب ہے،
¤
مسئلہ:مخصوص جگہ میںدوارکھنےسےروزہ ٹوٹ جاتاہے،
¤
مسئلہ:ناک اورکان میںدوائ ڈالنےسےروزہ ٹوٹ جاتاہے،
(آپکےمسائل ج3)
(2)
مسئلہ:کسی کوبلاقصد خودبخودقےہوئی اور اس نےیہ خیال کرکےکہ اسکاروزہ ٹوٹ گیاہے قصداکچھ کھاپی لیاتو اس پرصرف قضاہوگی کفارہ نہیںہوگا،البتہ اگروہ جانتاتھاکہ اس سےروزہ نہیں ٹوٹتاپھر بھی قصداکچھ کھاپی لیاتوکفارہ لازم ہوگا . .مریض ومعالج کے....ص142
(3)
مسئلہ:
سخت کام کی وجہ سےروزہ چھوڑنےکی اجازت نہیں،البتہ جب روزےمیںحالت مخدوش ہوجاۓتوروزہ توڑدے،اس صورت میںقضاواجب ہوگی،کفارہ لازم نہیںآۓگا،
¤
مسئلہ:
روزہ کی حالت میںحقہ یاسگریٹ پینےسےروزہ ٹوٹ جاتاہےاوراگریہ عمل جان بوجھ کرکیاتوقضاوکفارہ دونوںلازم ہونگے،
¤
مسئلہ:
کوئ ایسی چیزنگل لی جوبطورغذایادواکےنہیںکھایاجاتا(مثلاسکہ، کاغذ وغیرہ)توروزہ ٹوٹ گیااورصرف قضاواجب ہوگی کفارہ نہیں،
(آپکےمسائل جلد3)
Bookmarks