ایک رات والی مسجد
یہ مسجد لاہور کے شاہ عالم چوک میں واقعه ہے اور قیام پاکستان سے پہلے اس جگہ پر مسلمانوں اور ہندؤں میں جھگڑا ہو گیا تھا. مسلمان کہتے تھے کے اس جگہ پر مسجد بنے گی جب کہ ہندو کہتے تھے اس جگہ پر مندر بنے گا.
جھگڑا بڑھ گیا اور بات عدالت تک جا پہنچی. مسلمانوں کے کیس کی پیروی قائد اعظم محمد علی جناح رحمت الله علیہ کر رہے تھے. فیصلہ یہ ہوا کہ اگر مسلمان صبح تک مسجد تعمیر کر لیتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ یہ جگہ ہندوؤں کو دے دی جاۓ گی.
مگر سبحان الله مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو دیکھیے, دور دور سے مسلمان جوق در جوق آے اور رات بھر میں مسجد تعمیر کر ڈالی اور اس طرح الله کے فضل و کرم سے یہ مسجد آج بھی اپنی شان و شوقت کے ساتھ قائم ہے.
علامہ اقبال رحمت الله علیہ نے اسی مسجد پر ایک شعرفرمایا تھا
,
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے, برسوں میں نمازی بن نہ سکا
Bookmarks