جلد پر کیل مہاسوں کا نمودار ہوجانا شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے اور اکثر اس کا ٹوٹکوں سے علاج مزید مسائل پیدا کردیتا ہے۔ ان کے علاج کیلئے آپ مندرجہ ذیل تین عدد قدرتی اور بے ضرر تدابیر اختیار کرسکتے ہیں تاکہ آپ کی جلد اس بدنما مسئلے سے نجات پاسکے۔ سیب کا سرکہ (ایپل سائڈروینگر): روئی کو سیب کے سرکے میں بھگونے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر اسے کیل مہاسے کے اوپر رکھ کر پٹی باندھ دیں۔ یہ عمل روزانہ کریں اور ایک سے دو ہفتے کیلئے جاری رکھیں۔ تقریباً ایک ہفتے تک کیل مہاسہ سیاہ ہونا شروع ہوجائے گا اور پھر آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا۔
وٹامن سی: وٹامن سی کی گولی لے کر اسے اچھی طرح پیس لیں اور پھر تھوڑا سا لیمن کا رس ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگا کر پٹی باندھ دیں۔ یہ عمل روزانہ ایک سے دو ہفتے تک جاری رکھیں اور دو ہفتے میں افاقہ نہ ہونے کی صورت میں یہ عمل روک دیں اور معالج سے رابطہ کریں۔
مانو کا شہد: شہد کی مکھیاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے پودے مانوکا رس سے یہ خصوصی شہد بناتی ہیں جو کہ طبی فوائد رکھتا ہے۔ مانو کا شہد کو متاثرہ جگہ پر لگا کر پٹی باندھ دیں اور یہ عمل تقریباً ایک ہفتے کیلئے روزانہ کریں۔ مانو کا شہد کو سخت سے سخت کیل مہاسوں کے خاتمے کیلئے بھی مفید پایا گیا ہے۔