آئی ٹی دنیا رمضان کوئز (چھٹا مقابلہ)۔
جیسا کہ دوستو آپ سب جانتے ہیں کہ آئی ٹی دنیا رمضان کوئز کا مقابلہ شروع کیا جارہا ہے جس کی مکمل تفصیل آپ اس تھریڈ میں دیکھ سکتے ہیں۔
مقابلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم آتے ہیں چھٹے دن کے سوالات کی طرف۔
چھٹے مقابلے کے سولات یہ ہیں۔
سوال نمبر ایک:۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سگی دادی اور نانی کا نام کیا تھا؟
سوال نمبر دو:۔اُن دو خواتین کے نام بتایئے جن کے پاس حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے؟
آپ سب کے پاس کل شام تک کا وقت ہے پہلے دو درست جواب دینے والے ممبرز جیتیں گے آئی ٹی دنیا ونر رینک۔۔ کل شام اس مقابلے کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا اور اگلا تھریڈ پہ پیش ہوگا۔یہ بات واضح کردی جاتی ہے کہ نامکمل جواب یا ایڈٹ شدہ جواب درست تسلیم نہیں کیئے جائیں گے اور نہ ہی دوسری تیسری ٹرائی کی اجازت ہے۔ پہلی پوسٹ میں جو جواب دے دیئے وہی آپ کے فائنل جواب سمجھے جائیں گے۔۔
اس طرح اس مقابلے میں حصہ تو سب ہی ممبرز لے سکتے ہیں پر ونر رینک کے اہل صرف اور صرف وہی ممبرز ہوں گے جن کی رجسٹریشن کو کم از کم دو ماہ ہوجائیں یا وہ پہلے ٹیم ممبرز نہ ہوں۔۔
جزاک اللہ
Bookmarks