Results 1 to 7 of 7

Thread: ·٠•● آداب روزہ ●•٠·

  1. #1
    Amin_bj's Avatar
    Amin_bj is offline Advance Member
    Last Online
    18th August 2023 @ 01:00 PM
    Join Date
    03 Jan 2014
    Location
    Bajaur.salarzai
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    1,323
    Threads
    101
    Credits
    170
    Thanked
    81

    Lightbulb ·٠•● آداب روزہ ●•٠·


    روزہ صرف کھانے اور پینے سے رک جانے کا نام نہیں ہے، بلکہ ان تمام چیزوں سے باز رہنے کا نام ہے جن سے اللہ تعالیٰ نے روک دیا ہے تاکہ روزے کا حقیقی مقصد ’’تقویٰ‘‘ حاصل کیا جاسکے۔
    )۱( زبان کی حفاظت: روزہ دار کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی زبان کو جھوٹ اور حرام باتوں جیسے غیبت، چغلی، گالی گلوچ اور فحش کلامی وغیرہ سے محفوظ رکھے، ورنہ ہمارے روزے کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص روزہ رکھ کر بھی جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو ایسے شخص کے بھوکا اور پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ‘‘۔ )بخاری:6057(
    یہاں تک کہ اگر کوئی اپنی بد زبانی یا بدکلامی سے بھی ہمیں اس کے لئے مجبور کرے تو حدیث رسولﷺ ہے: ’’جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو نہ دل لگی کی باتیں کرے اور نہ شور و غل کرے یہاں تک کی اگر کوئی اس کو گالی گلوچ دے یا اس سے لڑائی جھگڑا کرے تو کہہ دے کہ میں روزہ دار ہوں‘‘۔ )بخاری:1904(
    )۲( رمضان المبارک میں خصوصیت کے ساتھ دل و دماغ میں اللہ کی محبت اور اس کی خشیت کو بسایا جائے۔ کیونکہ جسم کا یہی حصہ ہے جس کی درستگی پر ہی پورا جسم درست اور صحیح و سالم رہتا ہے۔ فرمان نبوی ﷺ ہے: خبر دار بے شک جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر وہ صحیح ہوجائے تو سارا جسم صحیح ہوجاتا ہے اگر وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے، خبر دار وہ ٹکڑا ’’دل‘‘ ہے‘‘۔ )بخاری: 52(
    )۳( روزہ دار اپنی نگاہوں کا بھی بھر پور خیال رکھے۔ ہر وہ چیز جس کو شریعت نے حرام کر دیا اس کی طرف ہر گز نگاہ نہ اٹھائے چاہے وہ بے حیائی یا عریانیت کی شکل میں ہو یا گندی فلموں، ڈراموں اور سیریل کی شکل میں۔ فرمان الٰہی ہے: ’’اے نبی! آپ مومنوں سے کہہ دیں کی وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے۔ )سورۃ النور:30(
    )۴( روزہ دار کے لئے ضروری ہے کہ وہ گانے باجے، چغلی، غیبت اور بیہودہ باتوں کے سننے سے اپنے کان کی حفاظت کرے۔ اس کے بجائے وہ کلامِ الٰہی سن کر دل و دماغ کو معطر رکھے۔ ’’یقیناًکان، آنکھ اور دل، ان میں سے ہر ایک کے بارے میں سوال کیا جانے والا ہے‘‘۔ )اسراء:36(
    )۵( روزہ دار اپنے ہاتھ کو بھی حرام چیز لینے، پکڑنے اور چھونے سے بچائے رکھے۔ ایسے ہی لوگوں پر ظلم وزیادتی کرنے اور مار دھاڑ سے بھی اپنے دامن کو محفوظ رکھے کیونکہ یہ سراسر ناجائز اور حرام ہے اور روزے کی حالت میں اس کی قباحت مزید بڑھ جائے گی۔ ’’کامل مومن وہی ہے جس کے ہاتھ اور اس کی زبان سے دوسرے مسلمان بھائی محفوظ رہیں‘‘۔ )بخاری:10(
    )۶( زبان کو ہمیشہ اللہ کی یاد اور اس کے ذکر سے تر رکھا جائے کیونکہ یہ ’’اللہ کے نزدیک پاکیزہ اور افضل ترین عمل ہے یہاں تک کہ اس میں سونے اور چاندی بھی خرچ کرنے سے زیادہ فائدہ ہے‘‘۔)ترمذی:3377(
    )۷( کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کی جائے۔ جسے اس کی تلارت میں مہارت حاصل ہو وہ بھی اور جو اٹک اٹک کو پڑھتے ہیں وہ بھی کوشش کرتے رہیں حدیث نبوی ﷺ ہے: ’’جو شخص قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور اس میں ماہر بھی ہے وہ )قیامت کے دن( بزرگ اور نیکوکار فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔ لیکن جو اس کی تلاوت تو کرتا ہے پر اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اس کیلئے دو گنا اجر ہے‘‘۔ )بخاری:4937(
    لیکن اس ماہ مبارک میں کچھ مساجد میں تلاوت قرآن کے نام پر مذاق کیا جاتا ہے کچھ لوگ دس منٹ میں ایک پارہ پڑھتے ہیں تو کچھ لوگ پندرہ منٹ میں اور کچھ لوگ تو ایک ہی رات میں پورا قرآن ختم کردیتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں نہ تو حرکات و سکنات کی رعایت اور نہ ہی تلفظ کی صحیح ادائیگی ممکن ہے۔ جس سے آیتوں کا معنی و مفہوم کچھ کا کچھ ہوجائے گا لہذا ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔
    فرمان الٰہی ہے : ’’ قرآن کو ٹہر ٹہر کر پڑھا کرو
    °.¸¸.·´¯`« ¤ »´¯`·.¸¸.°
    •«Roohulamin»•
    °.¸¸.·´¯`«bj»´¯`·.¸¸.°

  2. #2
    KiNG690 is offline Member
    Last Online
    15th October 2014 @ 07:56 PM
    Join Date
    04 Jun 2014
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    2,390
    Threads
    85
    Thanked
    231

    Default


  3. #3
    SHAH33N's Avatar
    SHAH33N is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2022 @ 07:59 PM
    Join Date
    29 May 2014
    Location
    HAWA Main
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    401
    Threads
    8
    Credits
    4
    Thanked
    19

    Default

    :jazakAllah:

  4. #4
    amnabibi is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd April 2016 @ 05:35 PM
    Join Date
    25 May 2014
    Location
    SIALKOT
    Gender
    Female
    Posts
    829
    Threads
    121
    Credits
    -2
    Thanked
    115

    Default

    :jazakAllah:

  5. #5
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default


  6. #6
    piyarikomal is offline Senior Member+
    Last Online
    15th July 2014 @ 10:39 PM
    Join Date
    04 Jul 2014
    Age
    27
    Gender
    Female
    Posts
    73
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    :jazakAllah:

  7. #7
    amjadislam5 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th January 2015 @ 04:55 PM
    Join Date
    08 Aug 2014
    Location
    Dera ghazi khan
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    324
    Threads
    18
    Credits
    124
    Thanked
    15

    Default

    Jazak Allah

Similar Threads

  1. Ramadan k Masayel sawal jawab k zaryai un ka hal
    By Prince Ahmad in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 56
    Last Post: 27th July 2014, 02:38 PM
  2. کن وجوہات سے روزہ توڑ دینا جائز ہے؟ کن سے نہ&#
    By Abu Dajana in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 16
    Last Post: 16th June 2014, 02:30 PM
  3. روزہ کی بے انتہا فضیلت کیوں؟
    By tamz in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 7
    Last Post: 8th August 2012, 05:45 PM
  4. وہ حالات جن میں روزہ نہ رکھنا مباح ہے
    By ikram62 in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 15
    Last Post: 27th July 2010, 07:27 PM
  5. روزہ محض اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضاء کی خ
    By IqbalKuwait in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 1
    Last Post: 20th February 2010, 08:32 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •