Quote sahil_jaan said: View Post
درویش بھائی اس مرتبہ کا میگزین بھی بہت اچھا اور اسپیشل ہے خصوصا رمضان کے مہینے سے متعلق ہے تمام تحاریر بہت اچھی اور معلوماتی ہیں جن کو پڑھ کر علم میں اضافہ ہوا ہے ایک بات کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا
اس میگزین میں ایک مضمون ہے
حضور نبی اکرم ﷺ کی محبوب دعائیں
اس میں جتنی بھی دعائیں ہیں وہ سب اعراب کے بغیر ہیں اور پڑھتے ہوئے غلطی کا احتمال ہے کیونکہ عربی زبان ہے اور ہم عجمی لوگ بغیر اعراب کے اس کو کچھ کا کچھ نہ پڑھ لیں اور مطلب بدل جائے اس لیے کوشش یہی کی جائے کہ عربی زبان میں جو بھی دعا یا حدیث پیش کی جائے اس کو اعراب کے ساتھ ہی پیش کیا جائے تاکہ ہر قسم کی غلطی سے محفوظ رہا جاسکے یہ ایک چیز میں نے اس میگزین میں دیکھی تھی اس لیے آپ کے سامنے لایا ہوں
مجھے امید ہے کہ اگلے میگزین میں اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی
شکریہ
بردار میں نے پہلے ہی عرض کی ہے کہ بہت سی غلطیاں ہو گئی معذرت چاہتا ہوں کیونکہ ٹائم نہیں مل رہا تھا