Results 1 to 6 of 6

Thread: فلسطین کی جنگ آزادی اور جنگ کینڈا کی رائے

  1. #1
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default فلسطین کی جنگ آزادی اور جنگ کینڈا کی رائے

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
    ہمیں آج کافی حیرانگی ہوئی جب ہم نے یہ خبر جنگ کینڈا کے حوالے سے پڑھی کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اُس کی ذمہ دار "حماس"ہے اور حماس کو فلسطینیوں کے جنازوں پر کوئی غم نہیں ۔۔۔ اور انہوں نے معصوم غزہ کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔۔۔ اور حماس نے 300 فلسطینی مرودئیے۔۔۔۔ حماس اسرئیل کو تسلیم کرلیتی تونہ صرف فلسطین میں خوشحالی اور ترقی آتی بلکہ اسرائیل کی سخت گیر پالیسی بھی ختم ہوجاتی۔۔۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جنگ والوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل انتہا پسند نہیں ؟؟؟

    ہمیں کافی حیرانگی ہے کہ یہ لوگ کیوں بھول گئے ہیں کہ آزادی کیا ہوتی ہے اور اس کی قیمت کیسے چکائی جاتی ہے ۔۔۔۔ اگر ان نام نہاد لوگوں کے فلسفہ کو درست مان لیا جائے تو پھر 1857 سے لے کر 1947 کی جنگ آزادی بھی مشکوک بن جاتی ہے جس کی ذمہ دار آل انڈیا مسلم لیگ سے لے کر جنگ آزادی میں حصہ لینے والے تمام رہنما بالخصوص قائد اعظم بھی ٹہرتے ہیں جنہوں نے خواہ مخواہ ہزاروں بلکہ لاکھوں معصوم بچوں عورتوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا ؟؟؟
    اس وقت انٹرنیٹ یا تیز ترین میڈیا نہیں تھا ۔۔۔۔ ورنہ تو فلسطین سے کہیں زیادہ بھیانک اور ہولناک مناظر ہم لوگوں کے سامنے ہوتے ۔۔۔۔ یہ لوگ چند سو یا چند ہزار کو رو رہے ہیں وہاں تو شہداء کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں تک پہنچ گئی تھی ۔۔۔۔ یہ لوگ اُس وقت ہوتے تو پھر کتنا واویلا مچاتے ؟؟؟ کس کو مورد الزام ٹہراتے ؟؟
    کہ قائد اعظم نے یہ فلاں تنظیم آزادی نے اپنی "ضد" (جنگ آزادی جس کو یہ نام نہاد مسلمان ضد کا نام دے رہے ہیں) کی وجہ سے ہزاروں مسلمانوں کو مروادیا ؟؟؟
    اور فلاں فلاں کو انگریزوں کی یا ہندؤں کی غلامی کو قبول کرلینا چاہیے تھا ؟؟؟ جس کے بعد خوشحالی اور ترقیاں حاصل ہوتی ؟؟؟
    یہ پیٹ بھرے کی باتیں ہیں ۔۔۔ جب انسان کا پیٹ بھرا ہوتا ہے تو اس کو اسی طرح کی ہری ہری سوجھتی ہے ۔۔۔۔ اسی طرح ان لوگوں نے آزاد فضاؤں میں آنکھیں کھولیں تو انہیں آزادی کی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں ۔۔۔۔ کہ کتنے عرصے اور کتنے خون کی قربانیاں دیں جاتیں ہیں تب جاکر آزادی کی نعمت حاصل ہوتی ہے
    1857 میں اس جنگ آزادی نے ضرور ناکامی کا منہ دیکھا ۔۔۔۔ اور سینکڑوں یا ہزاروں لوگ شہید ہوئے ۔۔۔ لیکن وقت نے دکھایا کہ تقریبا ایک صدی بعد بالاخر جنگ آزادی کے مجاہدین نے آزادی کی نعمت کا پھل حاصل کر ہی لیا
    جناب جنگ کینڈا کے ذمہ داران صاحبان !!!
    یہ آپ کا انتہائی بھولپن ہے۔۔۔۔ جو آپ کو اسرائیل کی انتہا پسندی دیکھنے نہیں دیتا ۔۔۔۔ ورنہ جائیں دیکھیں فیس بک پر اور دیگر میڈیا ذرائع پر اسرائیل کس طرح انسانی آبادیوں پر حملے کررہا ہے ۔۔۔۔ یہاں تک کہ جلوس جنازوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔۔۔۔ اور ہسپتالوں اور مسجدوں پر کھلے عام بم برسائے جارہے ہیں ۔۔۔۔ اور آنجناب حضرات کو اسرائیل کی انتہا پسندی ہی نظر نہیں آرہی ؟؟؟
    چلیے آپ اپنے پاکستانی جنگ گروپ والوں سے پوچھ لیں کہ "انتہا پسندی" کی تعریف کیا ہے ۔۔۔۔ جب کوئی نام نہاد طالبان کسی مسجد یا بازاروں پر حملہ کرتا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے تو آپ کا پاکستان کا جنگ گروپ اسے انتہا پسندی کا نام دیتا ہے ۔۔۔ تو اب آپ خود فیصلہ کرلیں کہ "اسرائیل کے آبادیوں ،ہسپتالوں اور مسجدوں پر حملے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا اگر انتہا پسندی دہشت گردی نہیں " تو پھر آپ خود ہی جنگ گروپ پاکستان کی ڈکشنری درست کروادیں۔
    اور آخری میں عرض ہے کہ یہ اللہ رب العزت کا بھی فرمان ہے
    وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ الخ البقرۃ 191
    ترجمہ: اور انہیں نکال دو جہاں سے انہوں نےتمہیں نکالا ہے
    ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
    قال في الآية: { وَأَخْرِجُوهُمْ مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ } أي: لتكون همتكم منبعثة على قتالهم، كما همتهم منبعثة على قتالكم، وعلى إخراجهم من بلادهم التي أخرجوكم منها قصاصاً.الخ
    یعنی مطلب یہ ہے کہ جس طرح ان کا قصد تمہارے قتل کا ہےاور جلا وطن کرنے کا ہے تمہارا بھی اس کے بدلے میں یہی قصد رہنا چاہیے
    تو سوچیں وہ لوگ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ۔۔۔ اور قرآن پاک پر ایمان رکھتے ہیں ۔۔۔۔ کہ فلسطینی کیا کررہے ہیں ۔۔۔۔ اور اُنہیں کیا کرنا چاہیے ؟؟؟
    اور ساتھ میں یہ بھی سوچیں کہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں ۔
    اگر فسلطینیوں کی اخلاقی حمایت نہیں کرسکتے تو خدارا اسرائیل جیسے بدبخت یہودیوں کی حمایت میں فلسطینیوں کی مخالفت بھی چھوڑ دیں۔
    اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین
    لکھنے یا سمجھنے میں کسی بھی غلطی کی صورت میں نشادہی کی درخواست ہے۔جزاک اللہ
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

  2. #2
    IqraIqbal's Avatar
    IqraIqbal is offline Advance Member
    Last Online
    24th June 2021 @ 10:05 AM
    Join Date
    16 Jun 2014
    Location
    bahawalpur
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    1,846
    Threads
    78
    Credits
    400
    Thanked
    258

    Default

    ameen

  3. #3
    Sameer78's Avatar
    Sameer78 is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2021 @ 10:50 AM
    Join Date
    10 Apr 2014
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    1,116
    Threads
    11
    Credits
    712
    Thanked
    68

    Default

    اللہ آپ کی دعا کو قبول فرمائے
    اور انہیں ظالموں کے ظلم سے نجات دے
    آمین

  4. #4
    jeddahboy is offline Senior Member+
    Last Online
    16th June 2019 @ 12:34 PM
    Join Date
    03 Jun 2010
    Location
    dubai
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    539
    Threads
    14
    Credits
    744
    Thanked
    34

    Default

    ammen Allah pak israel ko tabah o barbaad karay ammen

  5. #5
    dilshadahmad's Avatar
    dilshadahmad is offline Advance Member
    Last Online
    24th November 2023 @ 02:10 PM
    Join Date
    02 Jan 2013
    Location
    Bahawalpur
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,111
    Threads
    104
    Credits
    894
    Thanked
    90

    Default

    buht umda brother
    best advice

  6. #6
    Web guru is offline Senior Member+
    Last Online
    20th July 2017 @ 02:13 PM
    Join Date
    22 May 2016
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    114
    Threads
    2
    Credits
    805
    Thanked
    12

    Default

    Nice jee thread axha ha

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 14th April 2015, 11:46 AM
  2. Replies: 9
    Last Post: 10th May 2014, 01:35 PM
  3. ALLAH ka Zekar . . . . Taraqi Ka Raz
    By Doctor in forum Islam
    Replies: 11
    Last Post: 12th March 2012, 04:34 PM
  4. دیہات میں بوائے اسکاؤٹ
    By zeshan_umar in forum General Knowledge
    Replies: 4
    Last Post: 4th April 2010, 09:57 PM
  5. پاکستان کی بقاء کی جنگ
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 0
    Last Post: 8th April 2009, 03:25 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •