السلام علیکم،
امید ہے تمام ایکسپرٹ حضرات و دیگر ممبران خیریت سے ہونگے۔
برادران مجھے جی رائٹ ٹیبلٹ فون کا ٹچ پینل درکار ہے جو کہ فیصل آباد
کی کسی بھی مارکیٹ سے مجھے دستیاب نہیں ہو سکا۔ لاہور سے سامان
لانے والے ڈیلر بھی انکار کر چُکے ہیں اور نیٹ پر جی رائٹ موبائل کی
دو ہی سائٹ ہیں ایک پاکستان والی اور ایک چائنہ والی ان پر دیئے گئے
ایڈریس اور ای میل ایڈریس بھی چیک کر لیے ہیں کمپنی سے بھی رابطہ
نہیں ہو پا رہا۔ باقی ٹیبلیٹ مکمل صحیح حالت میں ہے لیکن ٹچ اسٹرپ
شاید دبنے کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ گئی ہے۔ ٹیبلٹ کا ماڈل نمبر نیچے
لکھ رہا ہوں۔ اگر کسی بھائی کا رابطہ جی رائٹ والوں سے ہو یا اس کے
پاس مطلوبہ ٹچ پینل دستیاب ہو تو مجھے یہاں بتا دیں یا پی ایم پر رابطہ کر
لیں۔ ماڈل نمر یہ ہے
Gright mid P7000
Bookmarks