Results 1 to 12 of 24

Thread: وہ شخص جس نے ڈاکٹروں کے تمام دعوے غلط ثابت ک&#

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default وہ شخص جس نے ڈاکٹروں کے تمام دعوے غلط ثابت ک&#

    ¤السلام عليكم¤
    خدا کی قدرت سے کوئی بھی کرشمہ بعید نہیں اور جوابات بظاہر انسانوں کو ناممکن نظر آتی ہے قدرت اسے عین ممکن بناسکتی ہے۔برازیل کے شہر مونٹ سانٹو میں 37سال قبل ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی کہ جس کا سر الٹاتھااور کندھوں کے اوپر ہونے کی بجائے پشت پر لٹکا ہوا تھا۔ڈاکٹروں سمیت سب نے اس کی ماں ماریہ ہوزے سے کہا کہ اس کا زندہ بچنا ممکن نہیں کیونکہ اسے تو سانس بھی مشکل سے آرہی تھی۔کچھ نے یہ بھی کہا کہ وہ اسے دودھ نہ پلائے تاکہ وہ خودہی موت کے منہ میں چلا جائے۔ان سب ناامید کرنے والی باتوں کے باوجود ماں اپنی اولاد کا گلا نہ گھونٹ سکی اور اسے زندہ رکھنے کیلئے کوشاں رہی ۔ناامیدی ہار گئی اور امید جیت گئی اور آج وہ بچہ37سال کی عمر کو پہنچ چکاہے۔مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے الٹے سر کے ساتھ ہی تعلیم بھی پائی۔کمپیوٹر چلانا بھی سیکھا۔روزمرہ کام بھی کئے اور یونیورسٹی کی ڈگری لے کر اکاﺅنٹنٹ بھی بن گیا۔آج کل وہ ایک بڑی کمپنی میں کام کرتا ہے اور اکاﺅٹنگ مشاورت فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو تحریک دینے کیلئے خطاب بھی کرتا ہے۔کلا ڈیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ اس نے شدید معذوری کے باوجود کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا اور اپنے سب کام خود کرتا ہے وہ منہ میں پینسل پکڑ کر ٹائیپنگ کرتا ہے اور ماﺅس کو بھی ہونٹوں سے حرکت دیتا ہے۔
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. مسجد اقصیٰ تاریخ کے آئینے میں
    By aziz_865 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 3
    Last Post: 11th April 2018, 10:45 AM
  2. Haarta hooa america
    By faraz101 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 58
    Last Post: 21st September 2012, 12:31 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 21st February 2012, 02:58 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 1st April 2009, 10:59 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •