حکمت کی بات ؛
حضرت عیسی علیہ السلام یہودیوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے آپؑ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے اور برا بھلا کہا۔ لیکن حضرت عیسیؑ نےان کے بارے میں کلمہ خیر کہا اور ان کو دعائیں دیں۔
آپؑ سے کسی نے پوچھا: "حضرتؑ! عجیب بات ہے، وہ لوگ آپ کو بدعائیں دے رہے ہیں، اور آپؑ انکے حق میں کلمہ خیر کہہ رہے ہیں"
حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا:
"کل واحد ینفق مما عندہ"
ہر شخص وہی خرچ کرتا ہے اور منہ سے وہی کچھ نکالتا ہے جو اُس کے پاس موجود ہوتا ہے ۔"
Bookmarks