پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اور بھارت کے کیلاش سدھارتھی کو مشترکہ طورپر امن کا نوبل انعام دیاگیا۔ یادرہے کہ گذشتہ سال بھی ملالہ یوسفزئی کونامزدکیاگیاتھا لیکن اُس وقت شام میں کیمیائی مواد تلف کرنیوالے ادارے کو یہ انعام دیاگیاتھا۔ یادرہے کہ کیلاش سدھارتھی 1990ءسے چائلڈ لیبر کے خلاف کام کررہے ہیں ۔
Bookmarks