اندھیروں میں اُجالے
حضرت موسیٰ علیہ سلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ پروردگار کیا ہی اچھا ہوتا کہ دُنیا میں چار چیزیں نہ ہوتیں۔
1 زندگی ہوتی ، موت نہ ہوتی ۔
2 صحت ہوتی ، بیماری نہ ہوتی۔
3 جنت ہوتی ، دوزخ نہ ہوتی۔
4 دولت ہوتی ، تنگدستی نہ ہوتی۔
جواب میں غیب سے اواز ایی اے موسیٰ اگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 زندگی ہوتی ، موت نہ ہوتی تو میرا دیدار کیسے ہوتا۔
2 صحت ہوتی ، بیماری نہ ہوتی تو مجھے کون یاد کرتا۔
3 جنت ہوتی ، دوزخ نہ ہوتی تو میرے عذاب سے کون ڈرتا۔
4 دولت ہوتی ، اور تنگدستی نہ ہوتی تو میرا شکر کون ادا کرتا۔