حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد مبارک ہے کہ جس کے ساتھ نیکی کرو اس کے شر سے محفوظ رھنے کی کوشش کرو.
نیکی کرنا ترک نہیں کرنا چاہئے لیکن نیکی کرنے کے بعد سلیمانی ٹوپی پہن کر غائب ہوجانا بہت ضروری ہے . ایک شخص نے کسی کے ساتھ نیکی کی لیکن سلیمانی ٹوپی پہننے کا آئیڈیا اس کے پاس نہیں تھا یا شاید سلیمانی ٹوپی نہیں تھی چنانچہ نیکی کے آفٹر ایفیکٹس کا شکار ھوتے ھوتے مشکل سے بچا . لہذا مشورہ ہے نیکی کرنا ترک نہیں کریں لیکن ہاتھ میں سلیمانی ٹوپی ضرور رکھیں . اگر سلیمانی ٹوپی نہ مل سکے تو اس شخص کی نظروں سے کچھ عرصہ کیلئے دور ہوجائیں جس کے ساتھ آپ بھلائی کر چکے ہیں . ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے
Bookmarks