نیویارک)قدرت نیوز(سیب کے جوس کے بارے میں ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ یہ غذائیت سے بھرپور انتہائی مفید چیز ہے لیکن اگر آپ کو علم ہو کہ جو چیز آپ پی رہے ہیں اور چینی سے بھرپور انتہائی مضر ہو سکتی ہے تو یقیناًآپ فوراً اسے پھینک دیں گے۔حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک گلاس سیب کے جوس میں سات جبکہ چکنائی سے پاک دہی میں پانچ چینی کے چمچوں کے برابر چینی پائی جاتی ہے جو کہ کسی بھی صحت مند انسان کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔سروے کرنے والی کمپنی ’بوپا ‘کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب مختلف ماؤں سے پوچھا گیا کہکیا انہیں معلوم ہے کہ صحت کے نام پر جو وہ اپنے بچوں کو کھلا رہیہیں ،کیا حقیقت میں وہ صحت بخش ہے تو 90 فیصد کا جواب نہیں میں تھا۔’بوپا‘ کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایک ڈونٹ میں دو چمچ چینی پائی جاتی ہے۔ اگر بچوں کی روزانہ خوراک میں چینی کی زیادہ مقدار پائی جائے تو ان کو ذیابیطس ، موٹاپااور امراض قلب جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہدن میں چھ چمچ یا اس سے کم چینی کھانے سے خطرناک امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ سافٹ ڈرنکس صحت کے لئے نقصان دہ ہے لیکن اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے فروٹ جوس بھی ماٹاپےکا باعث بنتے ہیں۔اسی طرح کم چکنائی والی غذاؤں کے بارے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ یہ بھی چینی سے بھرے ہوتے ہیں لہذا ان سے بھی اجتناب ضروری ہے۔
Bookmarks