تو کیا حال چال ہیں سب ممبرز کے؟امید کرتی ہوں کے سب ٹھیک ٹھاک اور فٹ فاٹ اور خوب مزے میں ہونگے۔بلخصوص آئی ٹی ڈی ونرز۔
تو بھائیوں اور بہنوں ابھی کچھ ہی دن پہلے آئی ٹی ڈی کی نویں سالگرہ کے حوالے سے کچھ ٹیم ممبرز نے فارم پہ بہت سے کنٹسٹ کروائے اور کل کچھ کے نتائج کا اعلان بھی ہمارے ساحل بھائی کرچکے ہیں۔
جنمیں سے کچھ کو تو رینک مل چکا ہے لیکن شاید کچھ کو آج کل میں مل جائے۔
تو میرا یہ تھریڈ بنانے کا مقصدتمام ونرز کو مبارکباد دینا ہے جنہوں نے محنت کر کہ رینک حاصل کئے۔
تو سب سے پہلے تو میں تمام ٹیم ممبرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ کنٹسٹ شروع کروائے تھے جنمیں ممبرز نے اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر رینک حاصل کئے اور پھر ان تمام بھائیوں اور بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جہنوں نے نا ہی صرف ان مقابلوں میں حصہ لیا بلکہ ساتھ ہی بہت محنت بھی کی۔
اور پھر جن ممبرز کو انکی محنت کے مطابق رینک ملا وہ آج ہمارے سامنے ہرے بھرے رنگ برنگی نظر آرہے ہیں۔
تو ان تمام رنگ برنگی ہرے بھرے ممبرز کو آج میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت بہت مبارک ہو۔



اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ آگے بھی آپ سب ایسے ہی اچھے سے کام کر کہ ہمارے اس شاندار فارم کی رونق بڑھاتے رہیں گیں۔ اور باقی تمام ممبرز سے بھی کہتی ہوں کہ وہ بھی تمام ونرز کو دل سے مبارکباد دیں ۔۔

اور تمام ونرز ! یہ مبارکباد خالی نہیں ہونی چاہئیے،،،،مطلب کہ اسی تھریڈ میں مٹھائی بھی کھلائی جا سکتی ہے۔۔۔


اور اب آپ سب وئی آئی پی سیکشن میں جا کر ہمارے عدیل بھائی کے اس تھریڈ میں اپنے ونر رنیک کا لوگو لگا دیں ۔باقی تفصیل اسی تھریڈ میں لکھی ہوئی ہے ۔
تو اب دیر نا کریں جلدی کریں ۔۔
والسلام