Results 1 to 3 of 3

Thread: کراچی سے بازیاب کرائی گئی 36 کمسن بچیوں کا مع&

  1. #1
    M.Gulraiz's Avatar
    M.Gulraiz is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd November 2015 @ 01:51 AM
    Join Date
    11 Nov 2014
    Location
    HoMe
    Gender
    Male
    Posts
    215
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Lightbulb کراچی سے بازیاب کرائی گئی 36 کمسن بچیوں کا مع&


    Name:  305873-bachi-1417075436-106-640x480.jpg
Views: 119
Size:  56.1 KB

    ایک بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ دیگر 35 بچیاں سندھ حکومت کی تحویل میں سندھ ویلفئیر ووکیشنل سینٹر منتقل۔


    باجوڑ: کراچی سے بازیاب کرائی گئی 36 کمسن بچیوں کا معاملہ گھمبیر صورت اختیار کرگیا جب کہ اس وقت
    تک بچیوں کی والدین سے رابطہ نہ ہوسکا اور نہ ہی کسی کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکا ہے جب کہ صوبائی حکومت نے تمام بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
    ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے بازیاب کرائی گئی 36 بچیوں کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا جب کہ پولیس نے مدرسے کی معلمہ حمیدہ بی بی اور اس کے خاوند سیف کو حراست میں لے لیا اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والی ایک بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ دیگر 35 بچیاں سندھ حکومت کی تحویل میں سندھ ویلفئیر ووکیشنل سینٹر میں قیام پذیر ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس وقت تک معاملے کا سراغ نہیں لگایا جاسکا جب کہ باجوڑ ایجنسی سے پولیٹیکل انتظامیہ نے گورنرسردار مہتاب احمد خان کی ہدایت پر قاری سمیع اللہ کو تحصیل سلارزئی سے گرفتارکرلیا جو مبینہ طور پرتمام بچیوں کو کراچی بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔
    دوسری جانب باجوڑ سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے کراچی میں جرگہ منعقد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بچیوں کو ایک ساتھ والدین کے حوالے کیا جائے جب کہ سندھ حکومت کی تحویل میں موجود 35 بچیوں میں سے 26 کا تعلق باجوڑ ایجنسی کی 2 تحصیلوں سلارزئی اور ماموند سے ہے، بچیوں کو والدین نے دینی تعلیم کے لئے سلارزئی میں مقامی مدرسے کے قاری کے حوالے کیا تھا جس کے بعد معلمہ حمیدہ بی بی ان بچیوں کو کراچی لے آئی اور انہیں قاری ایوب کو 25 ہزار روپے فی کس بچی فروخت کردیا تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔
    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں بدھ کو پولیس نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر ایک گھر پرچھاپہ مارکر 26 کمسن بچیاں برآمد کرلیں تھیں جس کے بعد زیر حراست معلمہ کی نشاندہی پرمزید ایک گھر سے 7 بچیاں برآمد کی گئیں اور پولیس نے رات گئے کورنگی کراسنگ کے قریب ایک مدرسے مزید 3 بچیاں بازیاب کروائی جس کے بعد بازیاب کرائی گئی بچیوں کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔

  2. #2
    malik ansar is offline Junior Member
    Last Online
    14th June 2022 @ 11:50 AM
    Join Date
    14 May 2015
    Location
    kushab
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    29
    Threads
    2
    Credits
    123
    Thanked
    0

    Default

    KIYA IN BACHION K SATH JINSI ZIADTI BHI KI GAI

  3. #3
    fareez's Avatar
    fareez is offline Member
    Last Online
    4th June 2017 @ 12:01 AM
    Join Date
    24 Apr 2015
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    1,508
    Threads
    176
    Thanked
    44

    Default

    nice

Similar Threads

  1. رمضان الکریم ۔۔۔۔ تیاری
    By talhaghazi in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 10
    Last Post: 22nd June 2014, 10:18 AM
  2. توہین رسالت کا قانون
    By Jamali33 in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 30th July 2012, 02:05 PM
  3. Replies: 10
    Last Post: 7th July 2012, 10:06 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 21st February 2012, 02:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •