Results 1 to 4 of 4

Thread: جنوبی کوریا کا کروڑ پتی بحرین کے گلی کوچوں 

  1. #1
    M.Gulraiz's Avatar
    M.Gulraiz is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd November 2015 @ 01:51 AM
    Join Date
    11 Nov 2014
    Location
    HoMe
    Gender
    Male
    Posts
    215
    Threads
    19
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Thumbs up جنوبی کوریا کا کروڑ پتی بحرین کے گلی کوچوں 


    Name:  303513-Billionairesweeperskorea-1416249110-148-640x480 (1).JPG
Views: 145
Size:  42.2 KB
    مسٹر یو جنوبی کوریا کا ایک کروڑ پتی بزنس مین ہے اور بحرین کو بھی اس نے کاروباری مقاصد سے ہی اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

    --------------------------------------------------------------------------------------
    بحرین کی سڑکوں پر صبح سویرے عام سے گھریلو کپڑے پہنے ایک غیرملکی جھاڑو لگاتا اور کوڑا کرکٹ اٹھاتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس شخص کا نام یو ہے اور اس کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔
    پچھلے 11 برس سے یو، بحرین میں مقیم ہے، اور ہر روز سڑکوں پر جھاڑو لگانا اور کچرا اٹھانا اس کا معمول ہے۔ شائد آپ سمجھ رہے ہوں کہ وہ کوئی غریب آدمی ہے اور گزراوقات کے لیے خاکروب بنا ہوا ہے، مگر ایسا نہیں ہے۔ مسٹر یو جنوبی کوریا کا ایک کاروباری اور کروڑ پتی شخص ہے۔ بحرین کو بھی اس نے کاروباری مقاصد سے ہی اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا ہے۔
    صفائی ستھرائی سے مسٹر یو کو جنون کی حد لگائو ہے بلکہ اسے خبط کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ وہ سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہوتا ہے، اور پو پھٹتے ہی سڑکوں پر ’ مٹر گشت ‘ کرنا شروع کردیتا ہے۔ خلیج فارس کے کنارے واقع چھوٹے سے جزیرہ نما ملک میں معیار زندگی بہت بلند ہے۔
    شہری زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح حکومت صفائی ستھرائی پر بھی بہت توجہ دیتی ہے۔ مگر اپنی عادت سے مجبور کوریائی شہری اس کام میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، اور جہاں کہیں اسے کوڑا کرکٹ نظر آئے اسے اٹھاکر ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھیلے میں ڈال لیتا ہے۔ یو سیلوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ کوڑا کرکٹ کیوں اٹھاتا ہے جب کہ اس کام کے لیے سرکاری عملہ موجود ہے، تو اس کا جواب ہوتا ہے،’’ کیوں کہ میں یہ کرنا چاہتا ہوں!‘‘
    Name:  Bahrain.jpg
Views: 119
Size:  108.4 KB
    اس عادت کی وجہ سے یو کو اس کے پڑوسی اور ملنے جلنے والے ’’باس آف کلیننگ‘‘ کی عرفیت سے پکارنے لگے ہیں۔ یو کا کہنا ہے اسے لوگوں کی صحت کی فکر ہے۔ سرکاری اہل کار اپنا کام انجام دیتے ہیں، اس کے باوجود سڑکوں پر کافی مقدار میں کچرا پڑا رہ جاتا ہے، جو ہمیں بیمار کرسکتا ہے۔ یو کے مطابق لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے وہ یہ کام کرتا ہے۔
    یو کو صفائی ستھرائی میں مصروف دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اسے کوڑا کرکٹ سے سخت نفرت ہے۔ یہاں تک کہ وہ سگریٹ کے ٹوٹے بھی سڑک پر پڑے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ اپنی اس عادت سے یو مالی فائدہ بھی اٹھارہا ہے۔ وہ کوڑا کرکٹ مخصوص تھیلوں میں جمع کرتا جاتا ہے، اور جب بڑی تعداد میں کچرا جمع ہوجاتا ہے تو اسے ری سائیکلنگ کے لیے اپنے آبائی وطن بھیج دیتا ہے۔ کچرے کے ڈھیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یو کہتا ہے کہ یہ کوڑا کرکٹ نہیں بلکہ دولت ہے۔
    سڑکوں سے کچرا جمع کرتا ہوا یو اکثر راہ گیروں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ ایک بار وہ پولیس اہل کاروں کی نظروں میں بھی آگیا تھا۔ سڑک سے گزرتے ہوئے پولیس اہل کار یو کو کچرا چُنتے ہوئے دیکھ کر اس کے پاس چلے آئے۔ انھوں نے غیرملکی سے سوال کیا کہ وہ کیا کررہا ہے؟ یو کی جانب سے وضاحت ملنے پر انھوں نے پوچھا کہ اگر وہ صفائی ستھرائی کررہا ہے تو اس کا یونیفارم کہاں ہے؟ ظاہر ہے کہ وہ اسے بلدیاتی محکمے کا خاکروب سمجھ بیٹھے تھے۔
    یو اپنے عربی پڑوسیوں اور دوست احباب میں بہت مقبول ہے۔ وہ سب یو کے اس ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے جذبے کو سراہتے ہیں جو اس کا اپنا وطن نہیں ہے۔ وہ اسے سادگی، عجزوانکساری اور خوش خلقی کا پیکر اور بحرین کے نواجونوں کے لیے مثالی نمونہ قرار دیتے ہیں۔

  2. #2
    jaani malik's Avatar
    jaani malik is offline Advance Member
    Last Online
    30th September 2021 @ 09:25 AM
    Join Date
    14 Oct 2013
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    946
    Threads
    47
    Credits
    -1,635
    Thanked
    37

    Default

    V nice info

  3. #3
    IqraIqbal's Avatar
    IqraIqbal is offline Advance Member
    Last Online
    24th June 2021 @ 10:05 AM
    Join Date
    16 Jun 2014
    Location
    bahawalpur
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    1,846
    Threads
    78
    Credits
    400
    Thanked
    258

    Default

    nice information

  4. #4
    Join Date
    05 Nov 2014
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    232
    Threads
    13
    Thanked
    10

    Default

    Nice info

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 4th April 2020, 08:01 PM
  2. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  3. لمبی عمر کا راز
    By Tanveer99 in forum Baat cheet
    Replies: 10
    Last Post: 12th April 2015, 04:21 PM
  4. خلاصہ قرآن (گیارواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 5
    Last Post: 5th June 2014, 05:24 PM
  5. شعبان کا مہینہ (complete topic)
    By ALLAH'S SLAVE in forum Islam
    Replies: 3
    Last Post: 19th August 2007, 01:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •