پاکستان اور نیوزی کے درمیان کھیلی جا رہی ایک روزہ میچ کی سیریز کے دوران پاکستانی کپتان شاہدخان آفریدی کی جانب سے ایئر پلگ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب بوم بوم آفریدی بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے تو انہیں اس بات کا بخوبی احساس تھا کہ شائقین انہیں تیز بیٹنگ کرنا دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم کو اس وقت ان سے سمجھداری سے بیٹنگ کی توقع ہے ۔ اس موقع پر اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے انہوں نے کانوں میں ایئر پلگ لگا کر بیٹنگ کی تاکہ انہیں شائقین کی جانب سے چھکوں اور چوکوں کی فرمائش کی آوازیں نہ سنائی دیں اور وہ ذمہ دارانہ کھیل پیش کر سکیں۔
Bookmarks