پیٹ کی چربی انتہائی بھدی اور بری معلوم ہوتی ہے اور ہم اس سے نجات کے لئے مختلف طریقے بھی آزماتے رہتے ہیں لیکن اکثر ناکامی ہونے پر مایوس ہوجاتے ہیں۔ اب آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو چند انتہائی آسان اور کارآمد طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ باآسانی یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔
دن کا آغاز
اپنے دن کا آغاز لیموں کے جوس سے کریں کیونکہ پیٹ کی چربی کے لئے یہ انتہائی آسان اور مفید نسخہ ہے۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک سے دو لیموں نچوڑ کر اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پیں،اگر آپ کو بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کا مسئلہ ہے تو نمک نہ ڈالیں۔یہ مشروب چند دنوں میں آپ کو مطلوبہ نتائج دے گا۔ اول سے پرہیز
اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو اپنی اس عادت کو ترک کردیں یا پھر اس عادت کو براﺅن رائس، بریڈ اور جو کے ساتھ تبدیل کر لیں۔
چینی والے کھانوں سے دور رہیں
پیٹ کی چربی بڑھنے کی ایک اہم وجہ خون میں چکنائی اور چینی کی زیادتی ہے لہذا چینی ترک کردیں اور تمام ایسے مشروبات سے مکمل اجتناب کریں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پیں
اگر آپ پیٹ کی چربی سے جنات چاہتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ پانی پیں کیونکہ اس طرح آپ کے جسم سے زہریلے مادے پیشات کے راتے نکلتے رہیں گے اور ساتھ ہی آپ کا میٹابولزم بھی بڑھے گا۔
کچا لہسن کھائیں
صبح لیموں کا قہوہ پینے سے قبل لہسن کی دو پوتھیاں کھائیں ، اس طرح آپ کے خون کی روانی ٹھیک رہے گی اور ساتھ پیٹ کی چربی بھی ختم ہو گی
ھل اور سبزیاں کھائیں
آپ کو چاہیے کہ صبح اور شام کو پھل اور سبزیوں کی سلاد کھائیں، یہ زہریلے مادے نکال کر آپ کے جسم میں وٹامن اور دیگر ضروریات کو پورا کریں گے۔
کھانوں میں مصالحہ جات کو بڑھائیں
اپنے کھانے میں دارچینی، ادرک اور کالی مرچ کی مقدار کو بڑھا دیں کیونکہ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں اور خون میں انسولین کی مقدار کو بالکل ٹھیک رکھتے ہیں