برطانوی حکام اس انکشاف کے بعد سخت پریشان ہوگئے ہیں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جعلسازوں نے 2 پاﺅنڈ کے سکے کی بالکل اصل جیسی نقل تیار کرلی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سکے چین میں تیار کئے گئے۔ سیکیورٹی حکام نے اٹلی میں جعلی سکوں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے اور اس واقعے کے بعد برطانیہ اور یورپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
اس سے پہلے ایک پاﺅنڈ کے سکوں کی جعلساز عام رہی ہے لیکن 2 پاﺅنڈ کے جعلی سکے پہلی دفعہ منظر عام پر آئے ہیں۔ اس سکے کی نقل بنانا ناممکن سمجھا جاتا تھا کیونکہ عام سکوں کے برعکس اسے دو دھاتوں سے بنایا جاتا ہے جن کی اندرونی اور بیرونی سطحوں کو انتہائی جدید قسم کی مشینری کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 پاﺅنڈ کے نقلی سکے جب بھی بنانے کی کوشش کی گئی یہ ناکام ہوگئی کیونکہ سکے کو گرانے پر اس کی کھنک سے صاف پتا چل جاتا تھا کہ دونوں سطحیں ٹھیک طور پر آپس میں جوڑی نہیں جاسکیں، مگر حالیہ واقعے میں پکڑے گئے سکوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن تھا۔ سکوں کے ماہرین کا خیال ہے کہ انہیں شنگھائی میں موجود کسی جدید ترین فیکٹری میں بنایا گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گی ہے کہ ان کی بڑی تعداد یورپ میں پھیلائی جارہی ہے۔
Bookmarks