Salaam dosto ab mazy kro viber k sath
وائبر نے اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ کو ورزن 5.0 پر اپ ڈیٹ کیا ہے اور اپڈیٹ کے بعد یہ مشہور ایپلیکیشن موبائل میں ویڈیو کالنگ کی سہولت لے کر آیا ہے۔اس اپڈیٹ کے بعد وائبر کسی حد تک سکائپ کے مقابلے پر آگیا ہے جو کہ ویڈیو کال کرنے کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ ہے۔
وائبر کا نیا ورزن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے یوزر انٹرفیس اور آئی او ایس کی لیے بہتر سٹیکر لے کر آیا ہے۔یہاں تک کہ ڈیسک ٹاپ ورزن میں بھی وائبر کو بہتر یوزر انٹر فیس اور اپڈیٹڈ بیک گراؤنڈ کے ساتھ دیکھیں گے۔
اب آپ وائبر پر پہلے کی نسبت زیادہ آسانی سے نئے دوستوں کو شامل کر سکیں گے۔ وائبر کا یہ اپڈیٹڈ ورزن گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ہمارے تجربے کے مطابق فلحال وائبر کی ویڈیو کالز سکائپ او ر دیگر نیٹ ورکس سے بہتر ہیں!۔
Bookmarks