Page 1 of 7 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 80

Thread: plz itd pe apni 10 minuets ki mehnat ki qadar krna seekho

  1. #1
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default plz itd pe apni 10 minuets ki mehnat ki qadar krna seekho

    السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اُمید ہت کہ آپ سب اللہ پاک کے فضل و کرم سے خوش خیر وعافیت سے ہونگے
    یہ تھریڈ اُن نئے اور پُرانے ممبرز کے لیئے ہے جن کے تھریڈز آج بھی آربی اور موو کیئے جاتے ہیں

    بھائیوں آپ لوگ سب سے پہلے یہ سوچھ لو لہ کوئی تھریڈ پوسٹ کرنے میں ہمیں کم از کم دس منٹ لگتے ہونگے اور اگر ہمارا وہ تھریڈ غلط سیکشن یا رولز کے خلاف ہو تو ایک منٹ تک بھی فورم پہ نہیں رہ سکے گا یا تو آربی یا موو کیا جائے گا ارو ہماری ساری محنت بے کار میں جائے گی تو کیوں نہ ہم اپنے اُس دس منٹ کی قدر کریں اور اُس دس منٹ میں پانچ منٹ اور اضافہ کرکے کہ اُس سیکشن کی رولز کو ایک بار اچھی طرح سے پڑھ لیں کیونکہ کہ اگر ہم نے رولز کے ساتھ تھریڈ بنا کر پندرہ منٹ کی محنت لگے لیں تو آپ لوگ خود سوچھ لو کہ اُس پندرہ منٹ کی محنت کتنی رنگ لائے گی میں تو کہتا ہوں کہ پندرہ سالوں تک بھی ہمارے ممبرز کو یاد رہے گی کہ فلاں ممبر نے کیا بڑیا تھریڈ پوسٹ کیا تھا
    کیونکہ کہ آئی ٹی ڈی سیکھنے اور سکھانے کی دنیا ہے اگر ہم صرف اپنے بارے میں سوچینگے تو ہمارا وقت بھی برباد اور ہمارے موڈز کا بھی وہ بھی تو یہاں سیکھنے اور سکھانے کے لیئے آئے ہیں اگر ہم بار بار اپنی غلطیوں کو دہرائینگے تو ہمارے موڈز نہ کچھ سیکھ پائینگے اور نہ کچھ سکھا پائینگے کیونکہ اُن کا سارا وقت مودنگ میں برباد ہوتا ہے

    اگر کچھ ممبرز ایسے بھی ہیں کہ اُن کو انگلیش میں فورم کے رولز سمجھنے میں دقت ہوتی ہے تو اُن کے لیئے اردو میں رولز کو دہراتا ہوں
    contest section
    اس سیکشن میں ہم صرف ایسے تھریڈز پوسٹ کرسکتے ہیں جن سے ہمارے ممبرز کی علم میں اضافہ ہوسکتا ہو یعنی اایسے سوالات جو ممبرز کے لیئے فائدہ مند ثابت ہوں۔۔۔۔کچھ اس طرح۔۔کہ دنیا کا سب سے بڑا سمندر کہاں واقع ہے۔۔مینار پاکستان کی کل لمبائی کتنی ہے/وغیرہ وغیرہ اور ہاں اس سیکشن میں صرف اور صرف اردو میں تھریڈ پوسٹ کریں رومن اردو یہاں الاو نہیں ہے اور ہاں یہاں کمنٹس بھی رولز کے ساتھ کیا کریں مطلب یہ اگر کسی ممبر نے ساول کیا ہے اگر آپ جواب دے سکتے ہو تو اپنا جواب پوسٹ کرو اگر آپ کے پاس جواب نہیں ہے تو جواب کے آنے کا انتظار کرو یہ نہ ہو کہ واہ بھائی کیا بات۔۔نائس۔۔تھینکس ایسے کمنٹس آف ٹاپک میں شمار کیئے جاتے ہیں اور آپ کو وارن کی جاتی ہیں کہ دوبارہ ایسا مت کرنا

    news & announsment
    introduction
    یہاں صرف اور صرف نیو ممبرز ہمارے فورم کے دوسرے ممبروں کے ساتھ اپنا تعارف کراسکتے ہیں ۔۔۔کہ میں یہاں پہ نیو ہوں میرا نام فلاں ہے اور ہاں نہ اپنی کوئی ایمیل اور نہ فون نمبرز ہرگز شیئر نہ کیا کریں
    gretings
    اس سیکشن میں آپ کسی ممبر کو اس کے سالگرہ کی مبارک بادی یا اسے کسی رینک ملنے پہ مبارک بادی پیش کرسکتے ہیں اور ہاں اس سیکشن میں وہ ممبرز تھریڈز پوسٹ کرسکتے ہیں جن کے پوسٹس رپلائی چھ ہزار تک پونچھ گئے ہوں
    new members training center
    یہاں آپ صرٖف اور صرف نیو اور پرانے ممبرز کو گائڈ کرسکتے ہیں اگر آپ ان کو فورم کو اچھی طرح استعمال کرنے میں کچھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو یہاں تھریڈ بنائے یہاں آپ اردو اور رومن اردو دونوں میں اپنے تھریڈز شیئر کر سکتے ہیں
    English it zone
    اس سیکشن میں آپ لوگ اپنے وہ سارے تھریڈز شیئر کرسکتے ہیں جو انگلیش میں ہوں۔۔۔یعنی کوئی گیم۔۔سافٹویئر۔۔کوئی ٹپ وغیرہ مگر یاد رہے یہاں صرف اور صرف انگلیش میں پوسٹنگ کریں رومن اردو یہاں ہرگز اجازت نہیں ہیں
    Corses
    اس پورے سیکشن میں صرف اور صرف کورسسز کے متعلق ہی تھریڈ بنایا جا سکتا ہے۔۔۔یعنی ایڈوب فوٹوشاپ کو استعمال کرنے کے بارے میں یا انپیج کے بارے میں اور بھی بہت سے سافٹویئرز ہیں جن کے استمعال کے بارے میں آپ لوگ یہاں تھریڈ بنا سکتے ہیں یاد رہے اگر آپ یہاں کوئی کورس شروع کرنے چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ایڈمن یا آفریدی بھائی سے اس کی اجازت لے لیں تاکہ کے آپ کے لیئے ایک الہیدہ سیکشن بنایا جائے یہاں کسی بھی قسم کی ہیلپ کی اجازت نہیں ہیں اگر آپ کو ان کورسسز کے بارے میں ہیلپ ماگنا ہے تو آسک این ایکسپرٹ میں اپنا تھریڈ پوسٹ کریں اور یہاں صرف اور صرف اردو میں ہی اپنے کورس شروع کرسکتے ہو
    urd tutorials & designing
    اس سیکشن میں آپ یہ شیئر کرسکتے ہیں کہ ایڈوب میں تصویر کی بیک گراونڈ کیسے تبدیل کرسکتے ہیں،،،یا انپیج میں اردو کیسے لکھ سکتے ہیں۔۔۔کورل ڈرا مین کیسے اردو لکھ سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ مگر وہ بھی ٹوٹیورل بنا کر اور ہاں اس سیکشن میں بھی مدد کے لیئے کوئی تھریڈ مت بنایا کریں جو کچھ پوچھنا ہو آسک این ایکسپرٹ میں تھریڈ بنایا کریں یہاں صرف اور صرف اردو میں تھریڈ پوسٹ کرنے کی اجازت ہے

    computer articals
    اس سیکشن میں کمپیوٹر کو بہتر سے بہتر استعمال کرنے کے بارے میں کوئی ٹرپ وغیرہ شیئر کرسکتے ہیں۔۔۔یعنی فولڈرز کو رنگین بنانا اسکرین کی بیک گراونڈ تبدیل کرنا یا اپنے کمپیوٹر کو آسانی سے استعمال کرنے کے بارے میں کوئی ٹرپ یہاں بھی مدد مانگنے کے لیئے تھریڈز بنانے کی اجازت نہیں ہیں اپنے کمپیوٹر کے کسی بھی خرابی کے لیئے آسک این ایکسپرٹ میں مدد مانگے یہاں پر بھی صرف اور صرف اردو میں تھریڈز بنایا کریں
    softwere reviwes
    اس سیکشن میں آپ کوئی بھی سافٹویئر شیئر کرسکتے ہیں۔۔جیسے فوٹو شائن۔۔اینٹی وائرس۔۔مطلب کمپیوٹر میں جو بھی سافٹویئرز استعمال ہوتے ہیں آپ ان کو یہاں شیئر کرسکتے ہیں مگر یاد رکھیں اس سافٹویئرکے بارے میں کچھ حوالہ بھی ساتھ میں پیش کیا کریں کہ یہ کس کام میں آتا ہے اور کیسے استعمال ہوتا ہیں اس کی چند سکرین شاٹس بھی ضرور پیش کیا کریں پر یہ خیال رکھا کریں کہ وہ سافٹویئر پہلے سے رجسٹرڈ اور کریک نہ ہو اور اس کی سریئل کی ہرگز شیئر مت کریں یہاں بھی مدد مانگنے لے لیئے تھریڈ مت بنایا کریں کسی بھی سافٹویر کے بارے میں مدد کی ضرورت ہو تو آسک این ایکسپرٹ میں تھریڈ بنایا کریں۔۔یہاں بھی صرف اور صرف اردو میں تھریڈ بنا نا ہے رومن اردو کی ہرگز اجازت نہیں ہے
    website reviwes
    اس سیکشن میں صرف اور صرف اپنی پسندیدہ ویب سائٹ شیئر جس سے ممبرز کو فائدہ مل سکتا ہو اور ایسی ویب سائٹ نہ ہو جیسے ہمارا فورم ہے ۔۔یعنی اس طرح کی ہو کہ کسی ڈکشنری یا کسی اسلامی معلومات کے حوالے سے وغیرہ وغیرہ کوئی بھی ممبرز یہ یاد رکھے کہ یہاں اپنی بنائی ہوئی کو ئی بھی ویب بلوگ سائٹ ہر گز شیئر مت کریں اگر کسی سائٹ کے بارے میں کچھ مدد کی ضرورت ہو تو آسک این ایکسپرٹ میں تھرید بنایا کریں اور ہاں یہاں بھی صرف اور صرف اردو میں تھریڈ پوسٹ کیا کریں کچھ سکرین شاٹس کے ساتھ
    Genral discussion
    اس سیکشن میں آپ کمپیوٹر کے متعلق کوئی بھی ٹپ شیئر کر سکتے ہیں رومن اوردو میں اکثر ممبرز کے تھریڈز ٹپس کے متعلق تو ہوتے ہیں مگر رومن اردو میں تو وہ تھریڈز اس سیکشن مین موو کیئے جاتے ہیں اگر آپ کو پتا ہے کہ میں اردو میں تھریڈ پوسٹ نہیں کرسکتا کمپیوٹر کے بارے میں تو آپ ڈارکٹ اپنے تھریڈ اس سیکشن میں پوسٹ کرسکتے ہیں یہاں بھی مدد مانگے کے لیئے تھرید بنانے کی اجازت نہیں ہے
    Ebooks
    اس سیکشن میں آپ تعلیم کے حوالے سے یا کسی غزل وغیرہ کی بُک یا سائٹ شیئر کرستے ہیں وہ بھی اردو میں رومن رومن کی ہرگز اجازت نہیں ہے کسی بھی بُک کو ڈاونلوڈ کرنے میں کوئی دقت ہورہی ہو تو یہاں مدد کے لیئے تھریڈ ہرگز نہ بنائیں آپ آسک این ایکسپرٹ میں تھریڈ بنایا کریں
    pc games
    اس سیکشن میں کمپیوٹر کے گیمز شیئر کرسکتے ہیں یہاں اردو اور رومن اردو دونوں کی اجازت ہے اگر کسی بھی گیم کے بارے میں مدد کی ضرورت ہو تو اسی سیکشن میں ہیلپ مانگا کرو یہ ہے وہ سیکشن
    help requist pc games

    ask an expert
    یہی وہ سیکشن ہے جس کا زکر بار بار ہو رہا تھا۔۔اس سیکشن میں آپ انپے کمپیوٹر کے کسی بھی خرابی کے بارے میں پوچھ سکتے ہو یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    جاری ہیں پلیز انتظار کریں
    Last edited by Ghani anjum; 28th March 2015 at 10:20 PM.

  2. #2
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    educational discussion
    اس سیکشن میں صرف اور صرف تعلیم کے بارے میں شیئر کریں ۔کہ فلاں ملک میں ایڈمیشن جارے ہے فلاں ملک میں تعلیم تیزی سے چل رہی ہے وغیرہ وغیرہ ہے یعنی تعلیم کے بارہے میں جو بھی شیئر کرنا ہو یہاں شیئر کرسکتے ہیں مگر مدد مانگنے کی اجازت یہاں نہیں ہے جو کچھ تعلیم کے حوالے سے پوچھنا ہو ایجوکیشنل ہیلپ والے سیکشن میں اس کے لیئے تھریڈ بنایا کریں یہاں اردو اور رومن دونوں میں تھریڈ بنا سکتے ہو
    clases
    اس سیکشن میں آپ صرف اور صرف کلاسسز کے بارے میں شیئرنگ کرسکتے ہیں ۔۔۔۔یعنی دسویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ اور رزلٹ کے بارے میں پورے پاکستان کے بورڈس کے بارے میں کسی بھی کلاس کے بارے میں مدد مانگنا ہو تو ایجوکیشنل ہیلپ میں تھریڈز بنایا کریں یہاں اردو اور رومن دونوں میں تھریڈز بناسکتے ہو

    General knowledge
    اس سیکشن میں جنرل نالج کے مطابق مواد شیئر کرسکتے ہیں ۔۔یعنی کیمسٹری۔۔فزکس ۔یا کچھ اور جیسے الیکٹرون کو کس نے ایجاد کیا اور کس سن میں یہاں بھی مدد مانگنے کی اجازت نہیں اور کوشش یہ ہو کہ جس چیز کے بارے میں معلومات دے رہے ہو اس کا حوالہ بھی پیش کریں کہ فلاں کتاب کے فلاں مضمون سے لیا گیا ہے یا فلاں اخبار سے
    educational help
    اس سیکشن میں آپ کو تعلیم کے بارے میں جو بھی ہیلپ مانگنا ہو آپ مانگ سکتے ہیں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    General mobile discussion
    اس سیکشن میں موبائل کے بارے میں نئے ٹپ شیئر کرسکتے ہیں کہ موبائل میں سکرین شاٹس کیسے لیتے ہیں ۔۔میموری کارڈ سے وائرس کیسے ختم کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ اگر آپ ہمارے ساتھ فری ںیٹ کی کوئی تھریڈ پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس سیککشن میں تھریڈ بنایا کریں جس کا نام ہے
    allnetwork free internet tricks
    یہاں مدد مانگنے کے لیئے تھریڈز ہرگز نہ بنائے اور اس سیکشن میں اردو ارو رومن دونوں میں تھریڈز بناسکتے ہو
    mobile problem help zone
    اس سیکشن میں اپنے موبائل کی اُن خرابیئوں کے بارے میں مدد مانگے ۔۔جیسے میرا موبا ئل سرٹیفکٹ ارر کہہ رہا ہے یا ایکسپائرڈ سرٹیفکٹ وغیرہ یعنی ایسے خرابی جو نظر آرہا ہو اس سیکشن میں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    andriod zone
    اس سیکشن نے ہمارے سارے اینڈرائڈ یوزرز کو تنگ کر رکھا ہے کیونکہ کہ لوگ سوچھتے ہیں کہ یہ سیکشن اینڈرائڈ کے لیئے ہے تو ہم یہاں اپنا مسلہ پیش کریں نہیں میرے بھائی اینڈرائڈ بھی تو موبائل ہے پھر کیوں نہ موبائل ہیلپ زون میں مدد مانگی جائے یہاں تو صرف ایںنڈرائڈ کے لیئے سافٹویئر گیمز تھمز وغیرہ شیئر کی جاتی ہے یہاں بھی اردو اور رومن دونوں کی اجاازت ہے مگر مدد مانگنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے


    جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Last edited by Ghani anjum; 28th March 2015 at 10:24 PM.

  3. #3
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    apple iphone black berry zone
    ارے بھائیوں ایپل۔۔۔آئی فون ۔۔اور بلیک بیری بھی تو موبئلز ہیں تو کیوں نہ مدد کے لیئے موبئل ہلیپ زون میں تھریڈز بنایا کریں یہاں تو بڑے بڑے موبئلز کا زکر ہے تو ان کے لیئے گیمز۔۔سافٹویئرز وغیرہ شیئر کریں مگر مدد ہر گز نہ مانگے یہاں بھی اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    serias 6o 5th addetion
    ارے بھائی یہ سائمبین کے لیئے ہے مگر سائمبئن بھی تو موبائل ہے مگر نوکیا کی ٹچ موبائل میں شمار ہوتا ہے تو کیوں نہ یہاں نوکیا ٹچس کے لیئے ساٖفٹویئرز یا گیمز شیئر کی جائے مگر پلیز مدد مت مانگے اس کے لیئے بھی موبائل ہیلپ زون میں جائیں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہیں
    serias 60 3rd
    یہ نوکیا کے وہ موبئلز ہیں جو ٹچ میں نہیں ہیں بلکہ کیپیڈ میں ہیں تو کیو نہ کیپیڈ والے نوکیا موبائلز کے لیئے کوئی گیم یا سافٹویئر شیئر کی جائے مگر پلیز مدد یہاں ہر گز نہ مانگے اس کے لیئے بھی موبائل ہیلپ زون میں جایئں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے

    windows mobile 7 pocket pc
    ارے بھائی ونڈوز موبائل بھی تو موبائل ہے ۔۔جیسے لمیا موبائل وغیرہ تو ہم کیوں یہاں مدد مانگ رہے ہیں اس کے لیئے بھی تو ہلیپ زون ہے نہ یہاں تو ان موبئلز کے لیئے گیمز وغیرہ شیئر کی جاتی ہے یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    other phones
    یہ سیکشن چائنا موبائلز اور سونی اریکسنز جیسے موبائلز کے لیئے ہے تو چائنا موبائل بھی موبائل ہے اور میں مدد مانگ رہا ہوں اسی سیکشن میں تو کیوں نہ چائنا موبئلز کے لیئے بھی ہیلپ زون میں جاوں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    sms,mms,etc

    یہاں ایسے ٹپس شیئر کریں جو ایس ایم ایس کے حوالے سے ہو۔۔۔جیسے پوری دنیا میں مفت ایس ایم ایس کرنے کی سائٹ یا ایم ایم ایس سینڈ کرنے کا طریقہ وغیرہ اگر میرے موبائل میں ایس ایم ایس کم جگہ لیتے ہیں یا ایس ایم ایس آتے ہی نہیں تو کیا یہاں ہیلپ مانگوں ہر گز نہیں کیونکہ یہ تو موبائل کی خرابی ہے تو کیوں نہ ہیلپ زون میں مدد مانگوں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے



    فلحال لائٹ جارہی ہے اگلا حصہ شام کو پوسٹ کروں گا

    جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Last edited by Ghani anjum; 28th March 2015 at 10:28 PM.

  4. #4
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Mobile hardwere
    اس سیکشن میں بھی اپنے موبائلز کے خرابی کے بارے میں مدد لے سکتے ہیں مگر کن خرابیئوں کی آئیے دیکھتے ہیں۔۔۔اگر میرے موبائل میں ایس ایم ایس کم آتے ہیں یا کوئی سافٹویئر ڈاونلوڈ نہیں ہورہا ہے تو کیا میں یہاں اُس کے لیئے ہیلپ مانگوں۔۔۔گی نہیں میرے بھائی یہ تو موبائل ہارڈویئر کا سیکشن ہے۔۔۔۔جیسے میرا موبائل سٹارٹ ہوتے ہی دوبارہ بند ہوجاتا ہے۔۔۔۔کبھی کبھی سکرین سفید ہوجاتی ہے۔۔۔کبھی تو موبائل زیادہ گرم ہوجاتا ہے ایسے تھریڈز یہاں بناو۔۔۔اور اگر آپ موبائل کے ہارڈویئو کے بارے میں کچھ معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں تو بھی اسی سیکشن میں تھریڈز بنایا کرو یہاں اردو اور رومن اردو دونوں کی اجازت ہے

    mobile phone reviwes & price
    اگر مجھے کوئی موبائل خریدنا ہے تو کیا اُس کی قیمت کے بارے میں یہاں پوچھ سکتا ہوں ہرگز نہیں میرے بھائی یہاں تو نئے آنے والے موبائلز کے بارے میں تھریڈز بنائے جاتے ہیں۔۔۔جیسے سام سنگ کی نئی موبائل آئی ہے اُس میں یہ یہ خوبیاں ہیں اور اس کی قیمت یہ ہے وغیرہ وغیرہ یہاں بھی اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    Islam
    اس سیکشن میں اسلام کے متعلق شیئر کی جاتی ہے کچھ اس طرح سے
    khatm-e-nabuwat
    یہاں آپ جھوٹے مزہبوں کے بارے میں جاننے کے لیئے تھریڈ بنا سکتے ہیں مگر یاد رہے فرقہ پرستی سے گریز کریں
    sunat aur hadees
    یہاں آپ احادیث شریف شیئر کر سکتے ہیں مگر کوشش یہ ہو کہ اردو میں ہو اور ساتھ میں حوالہ بھی موجود ہو کہ فلاں کتاب کے فلاں صفہ کا فلاں حدیث ہے اور ہاں اگر گوگل سے ڈاونلوڈ کی ہے تو یہ ضرور چیک کر لیں کہ آیا اس حدیث پر کوئی ویب سائٹ کی لنک تو نہیں ہے کیونکہ ایسے تھریڈ آربی کیئے جاتے ہیں

    Quran
    یہاں قرانی آیات شیئر کی جاتی ہے ترجمع کے ساتھ ۔۔۔یعنی فلاں پارے کے فلاں سورۃ کی فلاں آیات سے لیا گیا ہو
    Islamic history aur waqiat
    یہاں اسلامی تاریخ اور واقعات شیئر کی جاتی ہے۔۔۔جیسے حضرت نوحؑ کی کشتی کی کہانی۔۔حضرت یوسفؑ کی کہانی وغیرہ وغیرہ
    Ibadat
    یہاں ہرقسم کی زکر اور دُعا کے بارے میں تھریڈ بنائی جاتی ہے۔۔۔جیسے کینسر کے علاج کے لیئے یہ دُعا پڑھا کریں۔۔۔ہر فرض نماز کے بعد ایتہ الکرسی پڑھا کرو وغیرہ وغیرہ
    khawateen ki dunya
    اس سیکشن میں آپ ہماری بہنوں کو کچھ ٹپس دے سکتے ہیں جیسے۔۔کڑائی گوشت کیسے تیار کی جاتی ہیں۔۔آلو چپس وغیرہ کے بارے میں ٹپس شیئر کریں ۔۔۔۔اور یہ بھی شیئر کرسکتے ہیں کہ مہندی کی نیو ڈیزائن آگئی ہے۔۔کپڑوں کی نیو ڈیزائن آگئی ہے۔۔۔۔یا ایسے بھی ۔۔۔۔بالوں کی خشکی دُور کرنے کا نسخہ ۔۔۔چہرہ صاف اور شفاف رکھنے کی نسخہ اور یہاں کوشش کریں کہ اپنے تھریڈز اردو میں شیئر کیا کریں
    urdu adab and shayeri
    اگر آپ اردو میں کوئی غزل شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ڈراکٹ اس سیکشن میں تھریڈ بناو بنا اس کے کوئی اور سیکشن اوپن کیئے
    Design poetry
    یہاں آپ اپنے اُن غزلوں کو شیئر کریں جو آپ نے خود ڈیزائن کی ہو یا گوگل سے لیا گیا ہو مگر یا د رکھیں غزل پر کسی ویب سائٹ کی لنک نہ ہوں اور وہ بھی اردو میں لکھیں ہوں
    Roman urdu poetry
    یہاں اپنے اُن غزل کو شیئر کریں جو رومن اردو میں ہیں آخر یہ رومن کیسے ہوتا ہے میرے بھائی یہ رہا رومن۔۔۔
    Dar lagta hai mjhe ab har shakhs ki hmdardi se
    ``aye anjum``
    meri zingi ujaari thi ek shakhs ne yuhi dilasa de kr
    tazu maza
    یہاں مزاحیہ تھریڈز شیئر کرسکتے ہیں۔۔۔جیسے فنی غزل۔۔لطائف وغیرہ مگر یاد رہے یہاں کسی بھی صدر۔۔وزیر۔۔اور بانی اے پاکستان کے بارے میں ہرگز تھریڈ مت بنائیں اور خاص کر کسی قومیت کے بارے میں تو ہرگز نہ بنائیں۔۔جیسے پٹھان نے یہ کیا پنجابی نے یہ کیا سندھی نے یہ کیا اگر آپ کو کوئی اچھا سا لطائف ملتا ہے تو اس میں قوم کی جگہ آدمی لکھا کریں۔۔جیسے فلاں آدمی نے یہ کیا وہ کیا یہاں بھی رومن اوردو کی اجازت نہیں ہے
    Hamd o nat
    حمد۔۔۔وہ ہے جس میں اللہ پاک کی بڑائی بیان کی جاتی ہے اور نعت وہ ہے جس میں اللہ پاک کے رسول حضرت محمدﷺ کی تعریف بیان کی جاتی ہے یہاں بھی رومن کی اجازت نہیں ہے

    Baat cheet
    اس سیکشن میں ہر قسم کی بات چیت کی جاتی ہے۔۔جیسے رمضان کریم کے بارے میں۔۔۔اپنے طبیعت کے بارے میں ۔۔۔یعنی جو بھی بات کرنا ہے یہاں کرسکتے ہیں مگر رولز کے ساتھ جیسے اپنے گھروں میں بڑوں کے ساتھ جس طرح پیش آتے ہیں اسی طرح یہاں بھی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا کریں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    Halat e hazra
    اس سیکشن میں آپ دنیا بھر کی مما لک کے خبریں شیئر کرسکتے ہیں۔۔جیسے فلاں شہر میں دھماکہ ہوا ۔۔مطلب جو بھی خبر ہو یہاں شیئر کی جاتی ہے وہ بھی اردو میں مگر حوالہ کے ساتھ۔۔جسیے جیو نیوز پر فلاں ٹائم یہ خبر نشر ہوئی اور فلاں تاریخ کو
    Local languages
    اس سیکشن میں مختلف زبانوں میں تھریڈز شیئر کی جاتی ہے اگر سندھی غزل ہے تو سندھی سیکشن میں۔۔۔پشتو غزل ہے تو پشتو کے سیکشن میں۔۔سرائیکی کا سرائیکی سیکشن میں مطلب جس زباں کی شیئر کرنی ہے اسی کے سیکشن مین تھریڈز بنایا کریں

    sports
    ہر قسم کی کھیل کی معلومات یہاں شیئر کریں۔۔جیسے یہ ویڈیو دیکھو چھکے کی ۔۔۔ہاکی کے بارے میں ۔۔فٹبال کے بارے میں اور بھی بہت سے کھیل ہیں اُن کے بارے میں یہاں معلومات شیئر کرسکتے ہیں
    multimedia
    اس سیکشن میں کوئی آڈیو رکاڈنگ۔۔یا ویڈیو وغیرہ کی لنک شیئر کرسکتے ہیں ۔۔آڈیو کو آڈیو کے سیکشن میں ۔۔ویڈیو کو ویڈیو کے سیکشن میں اور اپنی یا کسی بھی چیز کی تصویر شیئر کرنا ہو تو فوٹو گیلری کے سیکشن میں شیئر کریں یہاں اردو اور رومن دونوں کی اجازت ہے
    Interviwes
    اس سیکشن میں اپنے کسی پسندیدہ ممبرز کی انٹرویو لے سکتے ہیں اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیئے
    satellite stuff and info
    اس سیکشن میں آپ لوگ ڈش کے بارے میں تھریڈ شیئر کرسکتے ہیں ۔جیسے۔۔پی ٹی وی سپورٹ کی نیو بس کی وغیرہ وغیرہ
    ختم شدہ

    میں کوئی ادیب یا ٹائپ رائٹر نہیں ہوں ہوسکتا ہے میں نے بہت سے غلطیاں کی ہو مگر مجھے اُمید ہے کہ میرے اس کوشش سے بہت سے ممبرز کو فائدہ حاصل ہوجائے گا

    طالبِ دُعا۔۔۔آپ سب کا بھائی غنی انجم

    یہ سلسلہ اس قول پہ ختم کرتا ہوں
    بہترین انسان وہ ہے جو کچھ اپنے لیئے پسند کرتا ہے اُسے اپنے بھائیوں کے لیئے بھی پسند کرے
    خداحافظ
    Last edited by Ghani anjum; 28th March 2015 at 10:38 PM. Reason: کچھ غلطیاں ٹھیک کیا

  5. #5
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote s ali g said: View Post
    weldon ap ki mehnat rung lai gi.
    شکریہ میرے بھائی حوصلہ افزائی کے لیئے

  6. #6
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote naaz961 said: View Post
    walekum assalam,grate bhae g ap ne bahut achi terha aur asan tareqay me samjhaya hai,ye silsila jari rakhiye ga,share kerny ka bahut shukria
    بہت بہت شکریہ میرے بھائی حوصلہ افزائی کے لیئے

  7. #7
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote m.aqib123 said: View Post

    ghani anjum bahi, aap ne jo aaj kal new members training me threads ka silsila shuro kia wo nihayat hi kabil-e-tareef ha.umeed ha k aap apna ye safar isi tarha jari rakian gy..
    بہت بہت بہت بہت شکریہ میرے بھائی حوصلہ افزائی کے لیئے بھائی جان یہ تو میرا فرض بنتا ہے جو میں خود پسند کرتا ہوں اُسے اپنے بھائیوں کے لیئے بھی پسند کرتا ہوں

  8. #8
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote smart azhar said: View Post
    achi sharing hai bhai is se tamam member ko faida hoga share karne ka shukriya.
    شکریہ میرے بھائی

  9. #9
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote najeeb863 said: View Post
    v nice ghani bhai
    شکریہ میرے پیارے بھائی جان
    Last edited by Ghani anjum; 28th March 2015 at 09:58 PM. Reason: مسٹک

  10. #10
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote foziashah said: View Post
    ghani bhae bohat umda thread bany hai achy koshish hai
    بہت شکریہ میری پیاری پیاری بہنا

  11. #11
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Default

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ بہت ہی کار آمد تھریڈ بنایا ہے آپ نے غنی انجم بھائی
    امید ہے آپ کے اس تھریڈ سے مجھ سمیت تمام ممبران
    مستفید ہونگے۔
    اللہ تعالٰی آپ کی تمام دلی جائز مرادیں قبول و منظور فرمائے۔آمین
    جزاک اللہ خیرا

  12. #12
    Join Date
    12 Dec 2013
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    4,857
    Threads
    316
    Credits
    318
    Thanked
    1215

    Default

    Quote najam mirani said: View Post
    وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ بہت ہی کار آمد تھریڈ بنایا ہے آپ نے غنی انجم بھائی
    امید ہے آپ کے اس تھریڈ سے مجھ سمیت تمام ممبران
    مستفید ہونگے۔
    اللہ تعالٰی آپ کی تمام دلی جائز مرادیں قبول و منظور فرمائے۔آمین
    جزاک اللہ خیرا
    آمین ۔۔۔بہت بہت بہت بہت شکریہ میرے پیارے بھائی جان آپ کے اس رپلائی نے میرا دل خوش کردیا

Page 1 of 7 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Ishq krna hai to phir dard bhe sehna seekho ...
    By Desert_rose in forum Roman Urdu Poetry
    Replies: 1
    Last Post: 22nd September 2019, 11:55 AM
  2. Solved mein apni ufone ki tune yani utune band krna chahta hon
    By ALL_IS_WELL in forum Solved Problem (Mobile)
    Replies: 4
    Last Post: 3rd April 2012, 04:50 PM
  3. -=<<Ham Ney Apni Qadar Kho Di>>=-
    By IT.BOY in forum Design Poetry
    Replies: 23
    Last Post: 2nd October 2011, 04:26 PM
  4. abc@ gmail.com wagera ko apni marzi se set krna..
    By Mustaasam in forum Ask an Expert
    Replies: 11
    Last Post: 27th September 2011, 11:36 AM
  5. Answered Apni Marzi Ki Window Install Krna With Softwares
    By maabdolat in forum Ask an Expert
    Replies: 7
    Last Post: 25th June 2011, 08:27 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •