جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے آزمودہ اور مفید نسخے
لندن ()جوڑوں اور پٹھوں میں درد کی وجہ سے ہماری زندگی اجیرن ہوجاتی ہے اور ہم زندگی کے ہر طرح کے لطف سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو جوڑوں کے درد سے نجات کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔ ورزش وزرش کرنے سے جسم تروتازہ اور چاک و چوبند رہتا ہے لیکن کبھی بھی ایسی ورزش کا انتخاب مت کریں جس سے جوڑوں پر بوجھ پڑے۔ کام کے دوران بریک اگر آپ ہمیشہ بیٹھنے والا کام کرتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کہ اس طرح آپ کے جوڑوں میں درد رہے گی لہذاآپ کو چاہیے کہ کام کے دوران بریک لیں اور چہل قدمی کریں۔ وزن کم کریں جب بھی ہمارا وزن بڑھتا ہے تو اس کا اثر براہ راست ہمارے جوڑوں پر ہوتا ہے اور ان میں درد شروع ہوجاتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے وزن میں کمی لائیں تا کہ جوڑوں پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ پٹھوںکو مضبوط کریں آپ کے پٹھے جتنے مضبوط ہوں گے اتنا ہی آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا اور جوڑوں میں درد بھی ختم ہوتی جائے گی۔آپ کو چاہیے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کررہے ہیں تو ساتھ ہی اپنے پٹھوں کو مضبوط کرنے والی ورزشوں کا انتخاب کریں۔ مالش کروائیں مالش کروانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور جوڑوں کو خون بہتر طریقے سے پہنچ پاتا ہے۔اس طرح آپ چاہیں تو متاثرہ حصے پر برف یا کوئی گرم چیز لگا سکتے ہیں۔ سگریٹ نوشی سے پرہیز تمباکو میں کئی طرح کے خطرناک کیمیکلز ہوتے ہیں جو سگریٹ نوشی کے دوران ہمارے جسم میں جاکر آکسیجن کی کمی پیدا کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے جوڑوں کا درد مزید شدید ہوجاتا ہے۔ درد کش ادویات اگر آپ درد کش ادویات استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایسپرین کا استعمال کریں۔ایسپرین میں یہ خاصیت ہے کہ یہ خون کو پتلا کرکے خون کے دورانیہ کو بہتر کرتی ہے جس سے جوڑوں کے درد سے نجات مل جاتی ہے۔
Bookmarks