گرم موسم میں دماغ اور جسم کوٹھنڈا رکھنے کیلئے مفید مشورے
کراچی() گرمیوں کا موسم شروع ہونے میں چند دن ہی باقی ہیں اور باہر کے گرم موسم کی وجہ سے جسم اور دماغ میں گرمی کا ہوجانا ایک عام سی بات ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ گرمیوں میں پرسکون رہ سکیں گے۔ مزیدپڑھیں:وہ غذائیں جو گرمی کے موسم میں ٹھنڈ پہنچائیں کوکونٹ واٹر ناریل کا پانی یا کوکونٹ واٹرکے استعمال سے نہ صرف پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے بلکہ اس سے جسم میں گرمی لگنے کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔ سٹرس فروٹ کا استعمال سٹرس فروٹ جیسے لیموں اور گریپ فروٹ میں وٹامن سی کہ بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری پیاس کم ہونے کےساتھ جسم تروتازہ رہتاہے۔ مصالحہ دار کھانے سے پرہیز آپ کو چاہیے کہ ایسے موسم میں مصالحہ دار کھانوں سے بالکل بچیں اور ہمیشہ شوربے اور کم مرچوں والی غذائیں کھائیں۔ بٹر ملک یا لسی دودھ کے استعمال سے جہاں جسم کو طاقت ملتی ہے وہیں بٹر ملک کے استعمال سے گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ دہی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پانی ملانا ہے اور یہ لسی تیار۔آپ چاہیں توایک حصہ دودھ میں تین حصے پانی اور نمک ملا کر بھی نوش فرما سکتے ہیں۔اس کے استعمال سے معدے کی گرمی بھی کم ہوگی۔ نبض پر گیلا کپڑا آپ کو چاہیے کہ نبض والی جگہوں کو ٹھنڈا رکھیں اور اس کے لئے نبض پر گیلا کپڑالگائیں ۔اس طرح آپ کو گرمی بھی کم لگے گی۔ دودھ بادام آپ کو چاہیے کہ ایک گلاس ٹھنڈے دودھ میں بادام کے تیل کے دو یا تین قطرے ملا کر پئیں۔آپ چاہیں تو بادام کا پاﺅڈر بھی ڈال سکتے ہیں۔ چینی والا پانی ایک گلاس پانی میں ایک چمچ چینی ڈال کر گھول لیں اور اس کے بعد ہلکا سا ٹھنڈا کرکے پی لیں۔پیاس کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ گرمی بھی کم لگے گی۔ لیمن جوس لیموں کی سکنجی ، گرمیوں کا مرغوب شربت ہے۔آپ چاہیں تو چینی اور نمک ڈال کر اسے مزید ذائقے دار بنا سکتے ہیں۔ انار کا جوس انار میں یہ تاثیر موجود ہے کہ یہ جسمانی گرمی کو کم کرتا ہے۔اس کا رس نکال کر اس میں ایک یا دو قطرے بادام کا تیل ڈال کر پئیں۔ مزیدپڑھیں:وہ خطرناک بیماریاں جن کی تشخیص آنکھ کا معائنہ کر کے کی جاسکتی ہے جو کا شربت جو اور گُڑ کو ملا کر ٹھنڈا کریں اور نوش فرمائیں۔اس سے گرمی کا احساس کم ہونے کے ساتھ جسم اور دماغ کو فرحت ملے گی۔ صندل کا شربت صندل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے معدے کی گرمی کم ہوتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اس کا شربت ضرور پئیںاور گرمی سے بچیں۔
Bookmarks