اگر آپ ایک اینڈرائیڈ صارف ہیں اور اپنے اسمارٹ فون سے فوٹوگرافی کے تجربے کو مزید نکھارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کئی ایپلی کیشنز دستیاب ہیں۔ ایسی ہی ایک نئی آنے والی ایپلی کیشن A Better Cameraہے۔ دراصل یہایپلی کیشن سام سنگ گلیکسی ایس فور میں موجود کیمرہ ایپلی کیشن سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس لیے اس میں سام سنگ کی ایپلی کیشن جیسے تقریباً تمام موڈز موجود ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ باآسانی اپنی فوٹوگرافی کو اعلیٰ بنا سکتے ہیں۔ یہ کیمرہ ایپلی کیشن بہت اچھے انداز میں بنائی گئی ہے۔ اس کے بنیادی فیچرز میں ایچ ڈی آر، پینو راما، گروپ شاٹ اور ترتیب ور شاٹ وغیرہ شامل ہیں۔اس ایپلی کیشن کا انٹرفیس بالکل سادہ اور یوزر فرینڈلی ہے۔ مین اسکرین پر ہی آٹوفوکس، فلیش لائٹ، سامنے یا پیچھے موجود کیمرہ سلیکشن، شوٹنگ موڈز، گیلری لانچر اور شوٹر بٹن موجود ہوتا ہے۔اس ایپلی کیشن سے تصویر بنا کر آپ اسمیں سے غیر ضروری چیزوں پر انگلی پھیر کر انھیں غائب کر سکتے ہیں۔ نائٹ موڈ سے کم روشنی میں عمدہ رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ گروپ فوٹو بناتے ہوئے سب کی مسکراتی ہوئی تصویر حاصل کر سکتے ہیں۔کیمرہ ایپلی کیشنز کیلسٹ میں یہ ایپلی کیشن تیزی سے اوپر کا سفر کر رہی ہے۔ درجنوں کیمرا ایپلی کیشنز کی بجائے آپصرف اس ایک ایپلی کیشن کو آزما سکتےہیں کیونکہ اس میں فوٹو گرافی کے حوالے سے تمام چیزیں موجود ہیں۔کم از کم درکار اینڈرائیڈ ورژن: 4.0
Bookmarks