Results 1 to 11 of 11

Thread: چہرے کی جھریاں‘ جلدی بیماریوں سے چھٹکارا

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default چہرے کی جھریاں‘ جلدی بیماریوں سے چھٹکارا


    امریکن کونسل فار بیوٹی کی سرکردہ ممبر لیڈی بیچر نے عجیب وغریب انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی ضرورت نہیں‘ ان کے وضو سے چہرے کا غسل ہوجاتا ہے اور چہرہ کئی امراض سے بچ جاتا ہے۔
    مہوش شیخ‘سرگودھا



    پاکیزگی کے ایک عظیم نسخہ وضو کا تذکرہ سائنسی بنیادوں پر

    صفائی اور پاکیزگی سے مراد صرف ظاہری اور جسمانی صفائی نہیں بلکہ فکروخیال کی پاکیزگی بھی اہم اور ضروری ہے اور اس کا انسانی صحت سے بہت گہرا تعلق بنتا ہے ہر وہ چیز جو انسان کے حواس پر ناگوار اثر ڈالے اس سے صحت کا متاثر ہونا ایک لازمی امر ہے جبکہ حقیقی اور مکمل طہارت کے لیے جسم و روح اور فکرو عمل کی پاکی ضروری ہے۔ یہاں ہم پاکیزگی کے ایک عظیم نسخہ وضو کا تذکرہ سائنسی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ وضو ایک ایسا اسلامی عمل ہے جس کے ذریعے حسن و صحت بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وضو محافظ ہے ان رستوں کا جن کے ذریعے صحت کے دشمن جسم میں داخل ہوسکتے ہیں اور صحت کے دشمن جسم میں داخل ہوسکتے ہیں اور صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔ آئیے! دیکھتے ہیں کہ وضو کس طرح انسانی صحت اور خوبصورتی کیلئے مفید ہے۔
    جب ہم وضو کے دوران ہاتھ دھوتے ہیں تو انگلیوں کی پوروں سے نکلنے والی شعاعیں ایک ایسا حلقہ بنالیتی ہیں جس سے ہمارے اندر گردش کرنے والا برقی نظام تیز ہوجاتا ہے اور برقی رو ایک حد تک ہاتھوں میں سمٹ آتی ہے اس عمل سے ہاتھ خوبصورت ہوسکتے ہیں۔ صحیح طریقہ پر وضو کرنے سے انگلیوں میں ایسی لچک پیدا ہوجاتی ہے جس سے انسان میں تخلیقی صلاحیتیں بیدار ہوسکتی ہیں۔
    کلی کرنا: کلی کرنے سے جہاں منہ کی صفائی ہوتی ہے‘ وہاں دانتوں کی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے‘ جبڑے مضبوط ہوتے ہیں اور دانتوں میں چمک دمک پیدا ہوتی ہے اس طرح قوت ذائقہ بڑھ جاتی ہے اور ہم ٹانسلز کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ناک میں پانی ڈالنا: انسانی ناک میں انتہائی باریک بال ہوتے ہیں جو سانس لینے کے دوران ہوا میں موجود گردو غبار کو صاف کرکے اندر بھیجتے ہیں۔ دن میں پانچ مرتبہ ناک کے اندر پانی ڈالنے سے ناک کی صفائی ہوتی رہتی ہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع نہیں ملتا۔ وضو کرتے وقت ناک میں پانی ڈالنےسے پانی کے اندر کام کرنے والی برقی رو ناک کے اندر غیرمرئی روؤں کی کارکردگی کو تقویت پہنچاتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کئی پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔چہرہ دھونا: دن میں پندرہ مرتبہ چہرہ دھونے سے جلد نم رہتی ہے اور جھریاں پڑنے کا عمل سست پڑجاتا ہے۔ چہرہ دھونے سےچہرے پر پمپل (دانے) نہیں نکلتے یا پھر ان کے نکلنے کی شرح کم ہوجاتی ہے۔امریکن کونسل فار بیوٹی کی سرکردہ ممبر لیڈی بیچر نے عجیب وغریب انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی ضرورت نہیں‘ ان کے وضو سے چہرے کا غسل ہوجاتا ہے اور چہرہ کئی امراض سے بچ جاتا ہے۔ وضو کرنے سے آنکھوں کے عضلات کو تقویت پہنچتی ہے‘ ڈھیلے میں سفیدی اور پتلی میں چمک غالب آجاتی ہے۔ وضو کرنے والے بندے کی آنکھیں پرکشش‘ خوبصورت ہوجاتی ہیں‘ چہرہ پر تین بار ہاتھ پھیرنے سے دماغ پرسکون ہوجاتا ہے۔ چہرے کو تین بار دھونے کی حکمت یہ ہے کہ پہلے چہرے پر پانی ڈال کر میل نرم ہوجائے۔ دوسری مرتبہ پانی ڈالنے سے اس کی میل اترے گی اور تیسرے پانی سے چہرہ دھل کر صاف شفاف ہوجائے گا۔کہنیوں کی صفائی: کہنیوں میں میل جمنے اور جلد کی حساسیت کے باعث انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ دن میں پانچ مرتبہ صفائی سے نہ صرف کہنیوں کی جلد بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے مجموعی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جسم کا یہ حصہ ہمیشہ ڈھکا رہتا ہے اگر اس حصے کو پانی اور ہوانہ لگے توکئی اعصابی امراض پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ کہنی پر تین قسم کی بڑی رگیں ہوتی ہیں جن کا تعلق بلواسطہ دل‘ دماغ اور جگر سے ہے جب ہم ہاتھوں کو کہنی تک دھوئیں گے تو مذکورہ تینوں اعضاء کو تقویت پہنچے گی اور امراض سے محفوظ رہیں گے۔مسح کرنا: انسانی جسم میں خون کی ترسیل کا اہم کام دل ادا کرتا ہے۔ یہ ترسیل شریانوں کے ذریعے ہوتی ہے جو پورے جسم میں جال کی طرح پھیلی ہوئی ہیں۔ چار پانچ گھنٹے کام کرنے کے بعد یہ اکڑنے لگتی ہے جبکہ وضو کرنے اور سر کامسح کرنے سے یہ شریانیں نرم پڑجاتی ہیں جس سے انسانی صحت اور نفسیات پر اچھےاثرات مرتب ہوتے ہیں‘ کان کی شریانوں کا تعلق دماغ کے چند حسی نیورون سے ہوتا ہے۔ دن میں پانچ مرتبہ مسح کرنے سے ان شریانوں کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور انسان ذہنی طور پر چاق وچوبند رہتا ہے۔ گردن کا مسح کرنے سے انسانی جسم کو ایک خاص توانائی حاصل ہوتی ہے جس کا تعلق ریڑھ کے اندر حرام مغز اور تمام جسمانی جوڑوں سے ہے۔ جب کوئی گردن کا مسح کرتا ہے تو ہاتھوں کے ذریعے برقی رو نکل کر رگ جان میں ذخیرہ ہوجاتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کو اپنی گزر گاہ بناتے ہوئے جسم کے پورے اعصابی نظام میں پھیل جاتی ہے جس کے ذریعے اعصابی نظام کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔
    پاؤں کا دھونا: پاؤں دھوتے وقت انگلیوں میں خلال کرنے کی تاکید کی گئی ہے‘ سائنسدانوں کی رائے ہے کہ ایسا کرنے سے انسان کے ہاتھوں سے نکلنے والی غیرمرئی لہریں اور ہلکا دباؤ آنکھوں کی روشنی کیلئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اوربصارت زیادہ عرصے تک محفوظ رہتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیپریشن بے چینی‘ بے سکونی‘ دماغی خشکی نیند کی کمی جیسے مسائل بھی دور رہتے ہیں۔وضو کے ذریعہ جسم کی ساکت برق اور سکونی برق کا ایک توازن قائم رہتا ہے اور ایک صحت مندجسم کے خلیات کا اس برقی توازن سے گہرا رشتہ ہے۔ فضائی حالات اور نائلون کے ملبوسات اور دیگر اشیائے ضرورت اس توازن کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ درد انگیز بیماریاں‘ جلدی امراض اور چہرے کی جھریاں اس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ ہم میں سے بہت سے افراد اب اس برق کے متعلق جاننے لگے ہیں کہ یہ اثرانداز ہوتی ہے خاص طور پر جب ہم کار سے باہر نکل رہے ہوں‘ طوفانی موسم کا بھی اس قسم کا اثر ہوتا ہے مگر ہم اس قسم کی تکالیف سے بچ سکتے ہیں اگر ہم دن میں پانچ مرتبہ وضو کرتے ہیں۔

  2. #2
    Asfand4U is offline Advance Member
    Last Online
    22nd May 2022 @ 02:27 AM
    Join Date
    20 Aug 2014
    Location
    DG Khan
    Gender
    Male
    Posts
    5,003
    Threads
    540
    Credits
    6,404
    Thanked
    313

  3. #3
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  4. #4
    Zahidkpr is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2023 @ 10:40 AM
    Join Date
    07 Apr 2013
    Gender
    Male
    Posts
    541
    Threads
    32
    Credits
    455
    Thanked
    46

    Default

    masha'allah

  5. #5
    murtazahaide's Avatar
    murtazahaide is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd July 2016 @ 04:31 PM
    Join Date
    18 Jul 2014
    Location
    chakwal
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    1,560
    Threads
    72
    Credits
    -1
    Thanked
    83

    Default

    بہت عمدہ

  6. #6
    S ALI G's Avatar
    S ALI G is offline Senior Member+
    Last Online
    5th December 2016 @ 08:28 AM
    Join Date
    18 Oct 2014
    Location
    Islamabad
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    1,095
    Threads
    42
    Credits
    65
    Thanked
    91

    Default

    nice

  7. #7
    eidt's Avatar
    eidt is offline Member
    Last Online
    6th May 2015 @ 09:27 PM
    Join Date
    18 Mar 2015
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    178
    Threads
    10
    Thanked
    3

    Default

    good

  8. #8
    Marquis's Avatar
    Marquis is offline Advance Member
    Last Online
    14th September 2019 @ 01:14 AM
    Join Date
    18 Dec 2010
    Location
    Moro, Sindh
    Gender
    Male
    Posts
    1,228
    Threads
    5
    Credits
    411
    Thanked
    54

    Default


  9. #9
    Raniaa's Avatar
    Raniaa is offline Senior Member+
    Last Online
    19th September 2017 @ 02:47 PM
    Join Date
    28 Jun 2012
    Location
    bhoot bangla
    Gender
    Female
    Posts
    275
    Threads
    5
    Credits
    41
    Thanked
    22

    Default

    Nice sharing

  10. #10
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,914
    Threads
    482
    Credits
    150,392
    Thanked
    970

    Default

    بہت خوب

  11. #11
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    Yesterday @ 11:33 AM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,834
    Threads
    390
    Credits
    8,071
    Thanked
    255

    Default

    Beautiful

Similar Threads

  1. رزق کی کشادگی کا خاص
    By uxpos in forum Islam
    Replies: 25
    Last Post: 2nd May 2024, 07:45 PM
  2. رمضان الکریم ۔۔۔۔ تیاری
    By talhaghazi in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 10
    Last Post: 22nd June 2014, 10:18 AM
  3. Shirk aur Bidat ki Sharye heseyat?
    By ibrahim.kasmani in forum Islam
    Replies: 65
    Last Post: 24th October 2009, 03:32 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •