میں یہاں روز شاعری شیئر کروں گا آپ لوگ بھی جو آپکی پسند ہو شئیر کیجئے گا
میں یہاں روز شاعری شیئر کروں گا آپ لوگ بھی جو آپکی پسند ہو شئیر کیجئے گا
[SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]
شکریہ بھائی
اب ترا ذکر بھی شاید ہی غزل میں آئے
اور سے اور ہوئے درد کے عنواں جاناں
ہم کہ روٹھی ہوئی رت کو بھی منا لیتے تھے
ہم نے دیکھا ہی نہ تھا موسمِ ہجراں جاناں
بچہ آدمی کا باپ ہوتاہے
غزلِ
افتخارعارف
کہتا نہیں ہے کوئی بھی سچ بات اِن دنوں
اچھّے نہیں ہیں شہر کے حالات اِن دنوں
احباب کا رَویّہ بھی بدلا ہُوا سا ہے
کچھ تنگ ہوگیا ہے مِرا ہاتھ اِن دنوں
اُس کو بھی اپنے حُسن پہ اب ناز ہوگیا !
ٹھہرے ہُوئے ہیں میرے بھی جذبات اِن دنوں
اُلجھا دِیا ہے مُجھ کو غمِ روزگار نے !
مُمکن نہیں ہے تُجھ سے مُلاقات اِن دنوں
عارف! مُجھے بھی دُکھ تھا کبھی کائِنات کا
خود میں اُلجھ گئی ہے ، مِری ذات اِن دنوں
افتخارعارف
ہے گھور اندھیرا شب کا پھیلا...
پر دل میں روشن تیری یادیں.
ویسے تو میں کم ہی بولوں..
گر بولوں تو بس تیری باتیں..
دن میں سب کھیل جیتنے والے
شب کو کھائیں خود سے ماتیں.
کوئی پیغامِ محبّت لبِ اعجاز تو دے
موت کی آنکھ بھی کُھل جائے گی ، آواز تو دے
Bookmarks