السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہاشیاء:
آج میں آپ کے ساتھ جو ریسیپی شئیر کرنے جارہی ہوں وہ دراصل ہمارے سپر کنگ بھائی عرف عبدالباسط نے مجھ سے مانگی تھی میں نے نیٹ پر بہت سرچ کی مجھے نہیں ملی اس لئے اب میں اپنی امی کی بتائی ہوئی ریسیپی یہاں شئیر کررہی ہوں
اور یہ ریسیپی میں سپر کنگ عرف عبدالباسط بھائی کو ڈیڈیکیٹ کررہی ہوں
کالی مرچ والے سفید چھولوں کا سالن
سفید چھولے : آدھا کلو
میٹھا سوڈا: دو چائے کے چمچ
تیل : حسب ضرورت
پیاز : 4 عدد
ٹماٹر: 3 عدد
ہری مرچ : حسب ضرورت
نمک :حسب ضرورت
کالی مرچ : حسب ذائقہ
لہسن اور ادرک : دوچائے کے چمچ
گرم مصالحہ : آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے میٹھا سوڈا ڈال کر سفید چھولے ابال لیں جب تک کہ سفید چھولے گل نہ جائیں
مصالحہ بنانے کی ترکیب:
اب ایک دیگچی لیں چولہا جلائیں دیگچی رکھیں اور حسب ضرورت اس میں تیل ڈال کر گرم کریں، اور اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر پکائیں جب پیاز پک جائے تو اس میں لہسن اور ادرک کوٹ کر ڈال دیں اور اگر آپ چاہیں تو اس میں لہسن ادرک پیس کر بھی ڈال سکتے ہیں پھر جب لہسن ادرک کی بو ختم ہو تو اس میں ٹماٹر ڈال کر پکائیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں اور اب اس میں نمک ، کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں جب مصالحہ تیار ہوجائے اور مصالحہ سے آئل الگ نظر آنے لگے تو اس میں ابلے ہوئے سفید چھولے ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھی پکائیں
اور پھر چولہا بند کردیں
یہ لیں آپ کے کالی مرچ والے سفید چھولوں کا سالن تیار ہے اگر آپ اسے گارنش کرنا چاہیں تو اس کے اوپر ہرا دھنیا کاٹ کر بھی ڈال سکتے ہیں
Bookmarks