اسلام علیکم ڈیئر ممبرز میں آپ کیلئے ایک ایسی ایپ لایا ہوں جس کو آپ پسند کریں گے کیونکہ اس ایپ سے ہماری پکچرز کوئ نہیں دیکھ سکے گا اور پکچرز بھی سیو رہیں گی. تو بھائیو اور بہنو چلتے ہیں تھریڈ کی طرف
*
*
*
*
*
موبائل فونز سے اپنے بچوں کی تصاویر اور وڈیوز بنانا ہر کسی کو پسند ہے، خاص کر سالگرہ کی تصویریں، بچوں کی کسی خوبصورت آرٹ ورک یا ڈرائنگ کی تصویریں یا پھر کہیں بھی گھومنے پھرنے یا گھر کی تصویریں۔ اہم بات یہہے کہ یہ تصاویر وغیرہ ہمیشہ محفوظ رہیں تاکہ بچے بڑے ہو کر انھیں دیکھ کر محظوظ ہو سکیں۔ اس حوالے سے Tinybeans ایک بہت خوبصورت ایپلیکیشن ہے۔ اس کے ذریعے بنائی گئی تصویریں خوبصورت کیلنڈر فارمیٹ میں آنلائن محفوظ ہوتی رہتی ہیں۔ تصویروں کے علاوہ اس میں وڈیوز بھی ایڈ کی جا سکتی ہیں۔ ہر نئی بنائی گئی تصویر کو خودکار طریقے سے تاریخ وار آن لائن محفوظ کیا جاتا ہے، جسے آپ ٹائم لائن کی صورت میںدیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ دیکھ کر یاد کر سکتے ہیں کہ فلاں دن، فلاں موقعے پر یہ تصویر لی گئی۔تمام تصاویر پرائیویٹ رکھی جاتی ہیں البتہ اگر آپ انھیں کسی سے شیئر کرنا چاہیں توانھیں بطور فالور ایڈ کر کے دیکھنے کی اجازت دے سکتےہیں۔ آئی فون اور اینڈروئیڈ دونوں پلیٹ فارمز کے لیے یہ ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے
Bookmarks