اسلام علیکم ممبرز کیسے ہیں امید ہے ٹھیک ہوں گے تو پھر چلیں تھریڈ کی طرف
گو
گو
گو
سوشل نیٹ ورکس پر پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے’’اے وی جی پرائیویسی فکس‘‘)AVG PrivacyFix( مفت دستیاب ہے۔ یہ گوگلکروم اور فائرفوکسکے علاوہ اسمارٹ فونز پر اینڈروئیڈ اورآئی فون کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے آپ صرف ایک کلک سے اسکین کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی پرائیویسی کو کیا خطرات لاحق ہیں اور انھیں کیسے درست کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک ہر کوئی استعمال کر رہا ہے لیکن لوگ اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ وہ جو کچھ شیئر کرتے ہیں پہلے اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اسے صرف دوستوں سے شیئر کرنا ہے یا عامعوام کے لیے۔یقیناً آپ کے علم میں ہو گا کہ ویب سائٹس آپ کی جاسوسی کرتی ہیں ، وہ آپ کی پسند اور رحجانات دیکھتی ہیں تاکہ اسی حساب سے آپ کو اشتہاراتدکھائے جا سکیں۔ جب اشتہار آپ کی پسند کا ہو گا تو ظاہر آپ اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہ پلگ اِن 1200 کے قریب ایسے ہی ٹریکرز کو بلاک کر کے آپ کی جاسوسی کو ناممکنبنا دیتا ہے۔ فیس بک اور گوگل کے علاوہ لنکڈ اِن اور ٹوئٹر کی پرائیویسی بہتر بنانے کے آپشنز بھی اس میں موجود ہیں
فیس بک
یہ آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو ایسے پرائیویٹ بناتا ہے جیسے آپ چاہیں۔ اس سے آپ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ سرچ رزلٹس میں آپ کے بارے میں کیا آرہا ہے۔ فیس بک کی ٹریکنگ کو بلاک کر سکتے ہیں۔ فیس بکپر آپ کی کیا اہمیت ہے یہ جانا جا سکتا ہے۔ پرائیویسی سیٹنگز میں ہونے والی کسی تبدیلی سے فوراً آپ کو ایک الرٹ کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے۔ پرانی فیس بک ایپلی کیشنزکو دیکھا جا سکتا ہے اور انھیں دیے گئے اختیارات واپس لیے جا سکتے ہیں۔
گوگل
اس کے ذریعے جانا جاسکتا ہے کہ گوگل آپ کے بارے میں کیا کچھ معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ کے بارے میں گوگل میں موجود رزلٹس کی کیا اہمیت ہے
۔ٹوئٹر
اس کی مدد سے منتخب کیا جا سکتا ہے کہ کون آپ کو فوٹوز میں ٹیگ کرسکتا ہے، اپنی لوکیشن پرائیویٹ رکھی جا سکتی ہے،ای میل کے ذریعے آپ کو تلاش کرنے سے بلاک کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ٹوئٹر کی بھی ٹریکنگ بند کی جا سکتی ہے۔
Bookmarks