السلام علیکم
- - - - - - - - - -
- - - - - - - - - -
*~* روشنی کی طیف کب دکھائی دیتی ہے+ *~*
- - - - - - - - - -
- - - - - - - - - -
- - - - - - - - - -
آئزک نیوٹن نے پہلی بار اس راذ سے پردہ اٹھایا کہ روشنی کئ رنگوں میں منقسم ہوسکتی ہے-عام خیال کے مطابق،روشنی سفید رنگ کی ہوتی ہے لیکن درحقیقت یہ سرخ،نارنجی،پیلے،سبز ،نیلے اور ارغوانی رنگوں کا مجموعہ ہیں-
جب سورج کی روشنی آئینے کےعمودی کنارے،شیشے کی منشور یا پھر صابن ملے پانی کے بلبلے سے گزرتی ہے تو اس کے مختلف رنگ دیکھ سکتے ہیں-دراصل منشور میں سے گزرنے پر روشنی رنگوں کے مختلف طول موج میں بٹ جاتی ہے اور یوں نگاہ ان رنگوں کو الگ الگ شناخت کرلیتی ہیں-یہ طول موج متوازی پٹیاں بناتے ہیں،جہاں ہر رنگ دوسرے سے الگ دکھائی دیتا ہے- رنگوں کی اس پٹی کو طیف (spectrum) کہتے ہیں.اس طیف کے ایک کنارے پر ہمیشہ سرخ رنگ جب کہ دوسرے کنارے پر نیلا اور ارغوانی رنگ ہوتاہے-
- - - - - - - - - -
حوالہ---!:
punjab school Libraries project(german debt swap-1)
page-349
- - - - - - - - - -
- - - - - - - - - -
خداحافظ
Bookmarks