Thanks for Great Sharing
دوستو آج میں آپ کے لیۓ اچھی معلومات لایا ہوں،
آج کل چمچ و کانٹا کا استعمال عام ہے، کیا آپ اس کی تاریخ کے بارے جانتے ہیں؟
اگر نہیں تو پھر یہ پڑھیۓ!
.
.
.
آئی ٹی ڈی دوستو! زمانہ قدیم میں انسان کے ہاتھ ہی چمچ کا کام دیتے تھے
اور وہ انگلیوں کی مدد سے اناج وغیرہ کھاتے تھے.
تاہم جب کوئی سوپ والا یا شوربہ والا کھانا کھایا جاتا تھا
تو اس کے لیۓ لکڑی کے ٹکرے استعمال کیے جاتے تھے.
اس مقصد کے لیۓ سیپیاں بھی استعمال کی جاتی تھیں.
لکڑی کے جن چھوٹے ٹکروں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ایک طرف چھوٹا سا گڑھا ہوتا ہے یا دوسرے الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ ان ٹکروں کو ایک طرف سے کھوکھلا کردیا جاتا تھا.
جب انسان نے دھاتوں کی مدد سے چاقوں بنانا سیکھ لیا تو اس نے اسی چاقوں کے ذریعے کھانا بھی کھانا شروع کردیا.
خیال کیا جاتا ہے کہ تقریبا آج سے ایک ہزار سال پہلے دھات کے کانٹے بنائے گۓ تھے اور چاقوں ہی میں دو، چار یا اس سے زائد نوکیں بناکر اسے کانٹے کی شکل دی گئی تھی.
پہلی مرتبہ کانٹوں کا استعمال 1100ء میں اٹلی میں ہوا اور اس کے استعمال کا مقصد انگلیوں کو گندا ہونے سے بچانا تھا.
حوالہ: کتاب: "بچوں کا انسائیکلو پیڈیا"، ترتیب و تالیف: شیراز علی مسکراہٹ، صفحہ نمبر: 360
Bookmarks