دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے
چلتے ہیں تھڑید کی طرف
کروم براوزر کے لیے ایک نئی Great Suspender ایکسٹینشن لانچ کر دی گئی ہے جس کے استعمال سے براوزر کی سپیڈ تیز کی جا سکتی ہے۔ دراصل براوزر میں متعدد ٹیبز اوپن ہونے کی صورت میں بیک گراونڈ کام جاری رہتا ہے اور اس کے لیے بہت سی میموری استعمال ہونے کی وجہ سے براوزر کی سپیڈ سست ہو جاتی ہے۔ نئی ایکسٹینشن ایسی تمام Tabs کو منجمد کر دے گی جو فوری طور پر زیر استعمال نہیں ہوں گی۔ اس طرح بڑی مقدار میں میموری بچ جائے گی جو براوزنگ کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے استعمال ہو گی۔ جب بھی کسی کو استعمال کرنے کی ضرورت ہو تو محض اس پر کلک کرنے سے یہ دوبارہ ایکٹو ہو جائے گی۔ اگر آپ کسی Tab کو مسلسل ایکٹو رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ایکسٹینشن کو متعلقہ ہدایات دی جا سکتی ہیں ۔ Great Suspender ایکسٹینشن کو گوگل کروم پے ایڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو دیں اجازت
اللہ حافظ
Bookmarks