السلام عليكم
آئی ٹی دنیا كے محترم ممبرز ايک مرتبہ پھر حاضر ہوئى ہوں ايک نئى كتاب كيساتھ جس كانام ہے _
¤تحفه ماه رمضان¤
رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے _ رمضان المبارک وہی وہ مہینہ ہے کہ جس میں الله تعالى کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے دنیا پر ہوا _
ماہ رمضان میں الله تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اورجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ الله تعالى کے بندے کو اس طرح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں الله تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیادہ پنے بندوںکو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میںسےہے
نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ کی بڑی فضیلت بیان کی ہے_
Bookmarks