دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
دوستو کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کے مشہور آپرٹینگ سسٹم اینڈرائڈ لالی پاپ میں ایک گیم چھپی ہے جس کا شاہد آپ میں سے کسی کو علم نہ ہوتو میں اپنے دوستوں کو وہ گیم ڈھونڈنے کا طریقہ بتاتا ہوں۔اسے ڈھونڈنے کا طریقہ درج ذیل ہے
پہلا قدم
اپنے فون کی سیٹنگز میں جائیے اور مینیو کے آخر میں اباوٹ فون پر کلک کریں۔
دوسرا قدم
اینڈرائڈ ورژن کی آپشن ڈھونڈ کر اس پر تیزی کے ساتھ پانچ دفعہ کلک کریں۔
تیسرا قدم
آپ کے سامنے ایک نئی ربگین سکرین کھل جائے گی جس کے درمیان میں لولی پاپ لکھا ہو گا۔
چوتھا قدم
لالی پاپ کے لوگو پر پانچ دفعہ کلک کریں اور دوسیکنڈ کے لیے انگلی اس کے اوپر ہی رکھیں؛گیم شروع ہو جائے گی۔
پانچواں قدم
لالی پاپ کے درمیان بھاگتے ہوئے اینڈرائڈ روبوٹ پر ٹھونگا لگانے کی کوشش کریں اور گیم پر زیادہ سے زیادہ سکور کر کے دکھائیں۔
ہر دوست گیم کھیل کر اپنا سکور یہاں شئیر کرے تا کہ دیکھا جائے کہ کون سا دوست سب سے زیادہ سکور کرتا ہے اور سکرین شوٹ بھی ساتھ دے۔سکرین شوٹ نہ دینے والے دوست کا سکور کاونٹ نہیں کیا جائے گا؛تو شروع ہو جائیں اور گیم کھیل کر اپنا سکور یہاں شئیر کریں۔
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks