السلام علیکم
---------------------------------------
دوستوں آپ تو جانتے ھے کہ زمین کی سب سے اوپر والی سطح پر مٹی پائی جاتی ہے-مٹی پودوں کو مضبوطی سے زمین میں پکڑے رکھتی ہے
وغیرہ وغیرہ تو آج میرا ٹاپک ہے کہ"#--مٹی کن اجزا پر مشتمل ہے نیزمٹی کی خصوصیات--#"
---------------------------------------
مٹی درج زیل اجزا پر مشتمل ہے
*مٹی کی تمام کمیت کا قریبان آدھا معدنی ذرات کا بنا ہے جو کہ ریت،سلٹ اور چکنی مٹی کی شل میں ہوتے ہیں
.
*مٹی میں جاندار ہوتے ہیں اور ہیومس بھی ہوتا ہے-
ہیومس مردہ پودوں اور جانوروں کا مادہ ہوتا ہے
.
*مٹی کے اندر بڑھے گڑھے یا سوراخ بھی ہوتے ھیں
یہ سوراخ پانی اور ہوا سے بھرے ہوتے ہیں
~~~~~
مٹی کی خصوصیات
~~~~~
مختلف اقسام کی مٹی کی خصوصیات مختلف ہوتی ہے-ہیاں میں مٹی کی دو اہم خصوصیات یعنی "رنگ"اور سطحی بناوٹ شئیر کررہا ہو
~~~~~
رنگ
مٹی کا رنگ ہمیں اس کی ساخت اور حالت کے بارے میں معلومات دیتا ہے-مٹی کے قریبآ 170 مختلف رنگ ہوتے ہیں مثلآ سیاہ،خاکستری[گرے]،بھورا،سفید اور سرخ وغیرہ
~~~~~
سطحی بناوٹ
مٹی کی ایک اور خصوصیات اس کی سطحی بناوٹ ہے-یہ خصوصیات مٹی میں موجود زرات کے سائز کی وجہ سے ہوتی ہے-
مٹی کی کچھ اقسام میں بڑے ذرات ذیادہ اور چھوٹے زرات کم ہوتے ہیں-
---------------------------------------
پنچاب ٹیکسٹ بک
باب 9 ص132
Bookmarks