دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
یہ سروس استعمال کرتے ہوئے فون پر انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا ضروری ہے ورنہ گوگل کے پاس جو آخری معلومات ہو گی وہ فراہم کر دے گا۔
دوستو آپ کو اینڈرائڈ ڈیوائس مینجر سروس یاد ہو گی۔دوستو آپ کی معلومات کے لیے یہ سروس گوگل کی جانب سے 2013 میں متعارف کرائی گئی تھی تا کہ اس کی مددسے آپ اپنے اینڈرائڈ فون کو تلاش کر سکیں اور اس میں موجود اپنا تمام ذاتی ڈیٹا حذف کر سکیں۔
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا جی میل اکاونٹ فون میں شامل رکھنا ضروری ہے تو دوستو یہ تھی گوگل کی سروس جس سے موبائل باآسانی مل جاتا تھا۔آج میں اپنے دوستوں کے لیے اینڈرائڈ فون کو ڈھونڈنے کے لیے گوگل کی ایک دلچسب سروس فائنڈ مائی فون کے ساتھ حاضر ہوں۔ویسے تو دوستو آپ نے دیکھا ہو گا کہ گوگل کے بارے میں عام مشہور ہے کہ وہ سب کچھ ڈھونڈ سکتا ہے دنیا بھر کی معلومات کے علاوہ اب تو گوگل سے کسی کی عمر؛وزن یا قد پوچھیں تو وہ بھی بتا دیتا ہے۔
اب ہم بنیادی کام کی طرف بڑھتے ہیں۔
دوستو سب سے پہلے اپنے براوزر کو اوپن کریں۔اس کے بعد آپ کو گوگل میں فائنڈ مائی فون ٹائپ کرنا ہو گا۔
دوستو میں یہاں آپ کو یہ بات بتاتا چلوں کہ گوگل کو کام کرنے کے لیے چند چیزیں درکار ہوتی ہیں۔اب بھلا گوگل کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کا موبائل فون کون سا ہے اور کہاں موجود ہے؟دوستو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ براوزر میں اسی جی میل اکاونٹ سے لاگ ان ہوں جو آپ کے فون میں ہو۔لاگ ان ہونے کے باوجود ایک دفعہ پھر تصدیق کے لیے لاگ ان کرنے کا کہا جائے گا۔اس کے علاوہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا بھی ضروری ہے ورنہ گوگل کے پاس جو آخری معلومات ہو گی وہ فراہم کر دے گا۔یہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ موبائل فون پر لوکیشن سروس فعال ہو؛ورنہ اس کا مقام جاننا مشکل ہو جائے گا۔
درست لاگ ان کرتے ہی نقشے پر آپ کے فون کا مقام دکھا دیا جائے گا۔یہی نہیں یہاں فون پر رنگ ٹون بجانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔اگر آپ اپنا فون تلاش کر رہے ہیں تو اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے فون کی رنگ ٹون بھی بجا سکتے ہیں۔اینڈرائڈ ڈیوائس مینجر کی طرح یہاں سے آپ اپنے فون کا ڈیٹا حذف نہیں کر سکتے؛اس کے لیے اینڈرائڈ ڈیوائس مینجر(google.com/android/devicemanager)ہی کی طرف جانا ہو گا۔البتہ اسے فوری تلاش کے آپشن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں اینڈرائڈ ڈیوائس مینجر کی طرح کی کوئی ایکٹیویشن درکار نہیں ہوتی۔امید ہے آپ سب کو پراسیس سمجھ آ گیا ہو گا
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks