دوستو جیسا کہ آپ سب کو معلو م ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اسی حوالے سے رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں تقریباً ہر روز ہی کنٹسٹ کروایا جائے گا
لیکن اس سے پہلے آپ کے لیے ایک بہت ہی زبردست کنٹسٹ لے کر حاضر ہوا ہوں
یہ کنٹسٹ اسلامک سوالات پر مبنی ہے جس کے درست جوابات دینے پر آپ کو ملے گا
آئی ٹی دنیا ونر رینک
دوستو سوالات بہت ہی آسان ہیں صرف تحقیق کی ضرورت ہے
سوال نمبر ایک
حضور اکر مﷺ کو جو پہلی غیبی آواز سنائی دی تھی وہ کیا تھی ؟
سوال نمبر دو
قرآن پاک کے کس پارے میں سب سے زیادہ سورتیں ہیں اور کتنی ہیں تعداد بھی بتائیں ؟
س
وال نمبر تین
تاریخ نے کن دو شخصیات کو بت شکن کا خطاب دیا ہے ؟
سوال نمبر چار
بیت العتیق کسے کہا جاتا ہے ؟
سوال نمبر پانچ
جس دن انسان نے چاند پر قدم رکھا اس دن چاند کی کیا تاریخ تھی ؟
سوال نمبر چھ
وہ کیا چیز ہے جو دن سے روشن ہوسکتا ہے ،رات سے کالا ہوسکتاہے،بلاو تو حرام ہے ،پیو تو حلال ہے ،مرد کو دن میں پا نچ مرتبہ یاد کرتا ہے ،عورت کو زندگی میں ایک مرتبہ ،قرآن میں اس کا ذکر پانچ مرتبہ ہے ،پانچ حروف کا لفظ ہے میم سے شروع ہوتا ہے
سوال نمبر سات
اگر آپ کسی وقت اتفاق سے کسی پارک میں گئے ہوں اور وہاں ایک گھوڑے پر بیٹھے فوجی کا مجسمہ ہو تو آپ کیسے اندازہ لگائیں گے کہ یہ آدمی جنگ میں مرا یا قدرتی موت؟
سوال نمبر آٹھ
وہ کونسی چیز ہے جو اوپر بھی جاتی ہے نیچے بھی آتی ہے پر حرکت نہیں کرتی
سوال نمبر نو
بلیک ڈائمنڈ کسے کہا جاتا ہے
سوال نمبر دس
شہداء احد میں کتنے لوگوں کی نماز جنازہ پڑھی گئی تھی ؟
سوال نمبر گیارہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم سب سے پہلے کس صحابی نے لکھی تھی ؟
سوال نمبر بارہ
قرآن حکیم کے تیسرے پارے میں حروف مقطعات سے شروع ہونے والی سورتیں کتنی ہیں ؟
سوال نمبر تیرہ
وہ کونسے خوش قسمت صحابی ہیں جو حضور اکرم ﷺ کے پیارے مبارک ہاتھوں سے سب سے پہلے جام کوثر نوش فرمائیں گے
دوستو یہ سوالات ہیں بہت ہی آسان ہیں بس تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے
یہ کنٹسٹ پانچ دن تک چلے گا پانچ دن بعد تھریڈ کلوز کر دیا جائے گا اور سبھی کے جوابات چیک کر کے رزلٹ اناونس کر دیا جائے گا
تو دوستو جلدی جلدی جوابات دے کر ونر رینک حاصل کریں
Bookmarks