دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹ رہے ہوں گے
چلتے ہیں ٹیٹوریل کی طرف

Name:  Skype-MAC-Download.jpg
Views: 299
Size:  58.7 KB

سکائپ کو گھر کی نگرانی کے لیے استعمال کریں

سکائپ کے فیچرز سے خودکار انداز میں ویڈیو کیمرہ بھی آن کیا جا سکتا ہے


دوستو سکائپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن ہے۔دوستو سکائپ کو جہاں اچھی کوالٹی کی ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں اسے گھر کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔سکائپ گھر کی نگرانی کے لیے الگ سے کوئی فیچر مہیا نہیں کرتا۔گھر کی نگرانی کے لیے سکائپ کے خودکار کال کا جواب دینے کے فیچر کو استعمال کی جاتا ہے۔دوستو اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے گھر کے کمپیوٹر پر سکائپ اور ویڈیو کیمرے کو آن کر سکتے ہیں۔

دوستو اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے ونڈوز کے یوزر سکائپ کے مینیو ٹولز میں جائیں پھر آپشن میں جا کر کالز ٹیب کو سلیکٹ کر لیں۔اس کے بعد شو ایڈوانس آپشن میں جا کر
اور Start my video automatically when I am in a call کو ان ایبل کر دیں۔
Answer incoming calls automatically


میک استعمال کرنے والے دوست پریفرنس کے بعد کالز پر کلک کر کے ان فیچر کو ان ایبل کر لیں۔اس کے بعد سیو کے بٹن پر لازمی کلک کریں۔دوستو اب جیسے ہی کال آئے گی وہ خودبخود اٹینڈ ہو جائے گی اور کیمرہ بھی خوبخود چل جائے گا۔دوستو بہتر یہی ہے کہ آپ ذاتی استعمال کے لیے الگ اکاونٹ بنا لیں اور گھر کی نگرانی کے لیے الگ۔دوستو گھر سے باہر جاتے ہوئے وہ گھر کی نگرانی والے اکاونٹ سے لاگ ان ہو جائیں۔

دوستو یہ فیچر صرف گھر کی نگرانی کے لیے نہیں بلکہ گھر پر موجود ایسے افراد سے بات کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے جن کو کمپیوٹر یا سکائپ چلانا ہی نہیں آتا ہے۔گھر پر فون کر کے صرف اتنا کہیں کہ کمپیوٹر چلا دیا جائے۔اس کے بعد آپ خود گھر پر ویڈیو کال کر سکیں گے جو خودکار طور پر وصول ہو جائے گی

ٹیٹوریل اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا
اللہ حافظ