دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹ رہے ہوں گے
چلتے ہیں ٹیٹوریل کی طرف
اینڈرائڈ میں ایپلی کیشن کیشے اور ایپلی کیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
ایپلی کیشن کام کرتے ہوئے ایرر دے تو کیشے یا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
دوستو اینڈرائڈ کی تمام ایپلی کیشن جنہیں آپ خود انسٹال کریں یا وہ پہلے سے انسٹال ہو؛کبھی نہ کبھی چلتے ہوئے نخرے کرنے لگ جاتی ہیں۔دوستو اکثر ایپلی کیشن عارضی فائلوں کے ڈھیر کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو دوستو اس صورت میں ایپلی کیشن کا کیشے ڈیلیٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
دوستو ایپلی کیشن کیشے ختم کرنے کے لیے سیٹنگ کے بٹن پر کلک کریں
سیٹنگ میں جا کر ایپس کی آپشن پر کلک کریں
ایپس کی آپشن میں جانے کے بعد وہاں وہ ایپلی کیشن ڈھونڈیں جو مسئلہ کر رہی ہے۔جب وہ مل جائے تو بس اس پر ایک دفعہ کلک کر دیں
اس کے بعد نئی سکرین پر کئی آپشنز آ جائیں گے؛ان میں سے ایک کلیئر کیشے بھی ہو گا۔اس پر کلک کرنے سے؛اس ایپلی کیشن سے منسلکہ تمام عارضی فائلیں ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔
دوستو اگر کیشے ختم کرنے کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کلیئر ڈیٹا کے بٹن پر کلک کرنے سے حل ہو سکتا ہے۔کلیئر ڈیٹا کا بٹن کلیئر کیشے کے اوپر ہوتا ہے۔
دوستو کلیئر ڈیٹا کا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ ایپلی کیشن ایک طرح سے بالکل اس ابتدائی حالت میں آ جاتی ہے جب اسے انسٹال کیا گیا تھا۔دوستو کلیئر ڈیٹا سے ایپلی کیشن پر کیا گیا کام اور تمام سیٹنگ ضائع ہو سکتی ہے؛اس لیے اس آپشن کا استعمال انتہائی مجبوری اور دیکھ بھال کر کرنا چاہیے۔
ٹیٹوریل اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو دعاوں میں یاد رکھیے گا
اللہ حافظ
Bookmarks