پیارے ساتھیو امید ہے کہ آپ سب اللہ پاک کے کرم سے خیریت سے ہوں گے۔
آج سوچا کے کیوں نہ عید کے حوالے سے کوئی تھریڈ لگاؤں کیوں کے جہاں سب رمضان مبارک کے روزے رکھ رہے ہیں وہاں سب کو عید کا بھی بے چینی سے انتظار ہوگا اور عید کی تیاریاں بھی جاری ہوں گی خاص طور پر فیمیلز تو ضرور کر رہی ہوں گی۔ چونکہ جہاں عید پر کپڑے ،جوتے اور چوڑیوں وغیرہ کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہاں فیمیلز کو اپنا کلر فئیر کرنے کی بھی بہت فکر ہوتی ہے تو آج میں اسی حوالے سے آپ کے ساتھ ایک ٹوٹکا شئیر کر رہی ہوں جو میرا اپنا آزمایا ہوا بھی ہے۔
رنگ گورا کرنے کا طریقہ
اشیاء
بادام۔۔۔ چار عدد
دودھ۔۔۔۔تین چمچ
طریقہ استعمال: بادام کو تھوڑی دیر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں پھر چھلکا اُتار کر کونڈی میں اچھی طرح پیس لیں ۔ پھر پیسٹ کو دودھ میں مکس کر کے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگائیں۔جب خشک ہو جائے تو نرم ہاتھوں سے آہستہ آہستہ اُتار دیں ۔اُتارنے کے بعد چہرے کو سادہ پانی سے واش کریں ۔کوئی صابن یا فیس واش یوز نہ کریں۔
آئلی سکن والے دودھ کی جگہ پانی میں بادام مکس کر کے لگا سکتے ہیں۔
اسے مسلسل ایک ماہ تک لازمی یوز کر کے دیکھیں انشاءاللہ ضرور فائدہ ہوگا۔