Results 1 to 10 of 10

Thread: کہیں ہم سےروزہ کی بے قدری تو نہیں ہورہی؟

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default کہیں ہم سےروزہ کی بے قدری تو نہیں ہورہی؟

    روزہ کا مقصد یہ ہے کہ انسان اخلاق الٰہیہ میں سے ایک اخلاق کا پرتو اپنے اندر پیدا کرے جس کو صمدیت کہتے ہیں وہ امکانی حد تک فرشتوں کی تقلید کرتے ہوئے خواہشات سے د ست کش ہوجائے کیونکہ جب انسان خواہشات کی رو میں بہنے لگتا ہے

    1۔ روزے کا مقصد اعلیٰ اور اس سخت ریاض کا پھل یہ ہے کہ انسان متقی اور پاک باز بن جائے۔2۔ شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں کہ انسان کی شخصیت میں بیہمیت (حیوانیت) سبعیت (درندگی) اور ملکیت( فرشتہ صفت ہونا) تین صفات ہیں۔ انسان اپنی خوراک اور دوسری چیزوں سے حیوانیت اور درندگی کو پروان چڑھاتا ہے لیکن روزہ دراصل اس کی صفت ملکیت کو چمکانے کا ذریعہ ہے ۔ 3۔ امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ اس موضوع پر اس طرح گویا ہوتے ہیں کہ روزہ کا مقصد یہ ہے کہ انسان اخلاق الٰہیہ میں سے ایک اخلاق کو پرتو اپنے اندر پیدا کرے جس کو صمدیت کہتے ہیں وہ امکانی حد تک فرشتوں کی تقلید کرتے ہوئے خواہشات سے دست کش ہوجائے کیونکہ جب انسان خواہشات کی رو میں بہنے لگتا ہے تو اسفل سافلین تک پہنچ جاتا ہے اور جانوروں کے ریوڑ سے جاملتا ہے اور جب اپنی خواہشات پر غالب آتا ہے تو اعلیٰ علیین اور فرشتوں کے آفاق تک پہنچ جاتا ہے۔ (احیاء العلوم جلد اول)4۔ ایک اور مقام پر امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ انسان کامعدہ تمام جسمانی اورروحانی امراض کا سرچشمہ ہے۔ جب معدہ قوی اور پرجوش غذائوں سے پے در پے لبریز کیا جائے تو دل و دماغ، عقل و ضمیر اور جسم انسانی کا کوئی حصہ بھی راہ اعتدال پر قائم نہیں رہ سکتا۔ ان مصائب کا واحد علاج روزہ ہے۔ روزہ براہ راست معدے پر حملہ آور ہوتا ہے اور جسم انسانی کے ہر حصے کو سیدھا کردیتا ہے۔
    احادیث کی روشنی میں:۔1۔ حدیث قدسی: ترجمہ’’ بنی نوع انسان کا ہر نیک عمل دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ مگر روزہ اس قاعدہ سے مستثنیٰ ہے کیونکہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا۔ (متفق علیہ) گو باہر نیکی خواہ وہ نماز ہو یا زکوٰۃ، حج ہو یا خیرات، اس کا خدا کے حکم سے فرشتے عطا کریں گے جس قدر خلوص زیادہ ہوگا اسی نسبت سے اجر میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ مگرجب روزہ کی باری آئے گی تو رب تعالیٰ فرمائیں گے اے فرشتوں تم نوری ہو تمہیں بھوک اور پیاس کی شدت کا احساس نہیں ہوتا۔ لہٰذا روزہ کی صحیح قدر دانی تمہاری بساط سے باہر ہے اس کا اجر میں خود دوں گا۔ کیا لطف ہوگا اس عنایت کا کہ خدا تعالیٰ کی رحمت پرجوش ہوگی اور لوٹنے والے روزہ دار ہوں گے مگر نمک حرام روزہ خور کف افسوس مل رہے ہوں گے کاش! ہم بھی روزہ دار ہوتے۔ اس حدیث پاک میں مندرجہ ذیل الفاظ غور طلب ہیں ’’ فانہ لی وانا اجزی بہ ‘‘ حالانکہ سب اعمال اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں لیکن روزہ کو صرف اپنی طرف کیوں منسوب کیا۔ اس ضمن میں صاحب فتح الباری نے روزہ کی چند امتیازی خصوصیتوں کا ذکر کیا ہے جو روزہ کو دوسری عبادات سے ممتاز کرتی ہیں۔1۔ باقی اعمال میں ریا کا احتمال ہوسکتا ہے لیکن روزہ کے فعل میں ایسا ممکن نہیں یہ الگ بات ہے کہ کوئی زبان سے چرچا کرتا پھرے کہ میں روزہ سے ہوں بہرحال روزہ ایک مخفی چیز ہے جبکہ دوسرے افعال کی کیفیت اس سے مختلف ہے۔ 2۔ بندہ کیلئے روزہ میں کوئی حظ نفسانی نہیں اس لئے وہ خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہے۔3۔ روزہ کے ساتھ کسی زمانے میں غیر اللہ کی عبادت نہیں کی گئی جبکہ دوسری عبادات غیر اللہ کیلئے کی گئی ہیں۔4۔ باقی سب عبادات سے حقوق العباد کی کوتاہیوں کی تلافی ہوگی لیکن روزہ اس مقصد کیلئے میدان حشر میں خرچ نہیں کیا جائے گا۔ 5۔ روزہ ایسی عبادت ہے جس کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جان سکتا حتیٰ کہ فرشتے بھی نہیں معلوم کرسکتے۔ 6۔ روزہ دار اپنے اندر ملائکہ کی صفات پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اس لئے وہ اللہ کو محبوب ہے۔ 7۔ روزہ سے آدمی خالق کی صفات سے تعلق پیدا کرلیتا ہے کیونکہ کھانے پینے کی حاجت سے بے نیازی خالق کی صفات میں سے ہے۔8۔ یہ اضافت تعظیم و تشریح کیلئے ہے جیسا کہ بیت اللہ حالانکہ سارے گھر اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں۔9۔ روزہ اللہ تعالیٰ کو سب عبادات سے زیادہ محبوب ہے۔10۔ روزے کا اجر بے حد و حساب ہے۔11۔ حدیث (ترجمہ) روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں ایک افطاری کے وقت اور دوسری اپنے رب سے ملاقات کے وقت اور روزہ دار کے منہ کی ہوا اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو کی طرح ہوگی۔ روزہ آدمی کیلئے ڈھال ہےجس طرح ڈھال ہماری ظاہری حفاظت کاکام کرتی ہے اسی طرح روزہ ہماری باطنی حفاظت کا کام کرتا ہے اور شیطان لعین کے ہر حملے کو پسپا کر کے رکھ دیتا ہے۔ ارشادات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ روزہ اس وقت تک ڈھال کا کام دیتا ہے جب تک روزہ صحیح و سلامت ہے۔ اگر اسے پھاڑ دیا جائے تو پھر یہ شیطانی وار کو روکنے کی بجائے اس کے ساتھ تعاون کی فضاء پیدا کردیتا ہے۔ بارگاہ رسالت میں عرض کی گئی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کون سی چیز ہے جو روزہ جیسی عظیم عبادت کو پھاڑ دیتی ہے۔ فرمایا: جھوٹ اور غیبت سے روزہ پھٹ جاتا ہے اس کے تمام اعضاء شکستہ اور قوتیں مضمحل ہوجاتی ہیں۔ خداوند قدوس روزہ سے اسلامی اخلاق سکھانا چاہتے ہیں مگر جو روزہ دار جھوٹ بولتا ہے وہ مغز کو پھینک کر چھلکے پر اکتفا کرتا ہے۔ گویا وہ روح کو نکال کر لاش لئے پھرتا ہے حالانکہ اسے دفن کردینا چاہیے۔ ورنہ اس کا تعفن پوری فضاء کو مکدر کردے گا۔ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: روزہ آنکھ، کان، زبان اور جسم کو تمام خلاف شرع افعال سے روکنے کا نام ہے۔ (کشف المحجوب)

  2. #2
    Join Date
    19 Apr 2015
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    425
    Threads
    34
    Thanked
    17

    Default

    Nice bro

  3. #3
    farhan cool is offline Senior Member+
    Last Online
    28th March 2019 @ 11:34 AM
    Join Date
    13 Jun 2015
    Gender
    Male
    Posts
    232
    Threads
    9
    Credits
    1,691
    Thanked
    5

    Default

    thankx for share.

  4. #4
    ALJABIR's Avatar
    ALJABIR is offline Advance Member
    Last Online
    28th December 2023 @ 01:03 PM
    Join Date
    05 Jan 2015
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,632
    Threads
    99
    Credits
    1,617
    Thanked
    245

    Default


    bht achy bhai jan

  5. #5
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default


  6. #6
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  7. #7
    Join Date
    22 Jun 2015
    Location
    kamlial,attock
    Gender
    Male
    Posts
    81
    Threads
    2
    Thanked: 1

    Default

    jazak allah

  8. #8
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default

    JazakAllah

  9. #9
    Inam__NiaZ's Avatar
    Inam__NiaZ is offline Advance Member+
    Last Online
    11th December 2019 @ 11:07 AM
    Join Date
    09 Mar 2014
    Location
    SwanS
    Gender
    Male
    Posts
    6,327
    Threads
    218
    Credits
    8,820
    Thanked
    523

    Default

    Jazak Allah
    Allah pak ap ko is ka sila day

  10. #10
    FPrince's Avatar
    FPrince is offline ·»¤¦FP¦¤«·
    Last Online
    26th July 2023 @ 09:54 PM
    Join Date
    26 Mar 2014
    Location
    @ITDunya.Com
    Gender
    Male
    Posts
    969
    Threads
    56
    Credits
    1,238
    Thanked
    74

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  3. Replies: 23
    Last Post: 9th February 2016, 12:34 PM
  4. ALLAH ka Zekar . . . . Taraqi Ka Raz
    By Doctor in forum Islam
    Replies: 11
    Last Post: 12th March 2012, 04:34 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •