Results 1 to 10 of 10

Thread: Mehrab-e-Maryam (محرابِ مریم)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Mehrab-e-Maryam (محرابِ مریم)


    محرابِ مریم

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ حضرت مریم (رضی اللہ عنہا)کے والد کا نام ''عمران''اور ماں کا نام ''حنہ'' تھا۔ جب بی بی مریم اپنی ماں کے شکم میں تھیں اس وقت ان کی ماں نے یہ منت مان لی تھی کہ جو بچہ پیدا ہو گا میں اس کو بیت المقدس کی خدمت کے لئے آزاد کردوں گی۔ چنانچہ جب حضرت مریم پیدا ہوئیں تو ان کی والدہ ان کو بیت المقدس میں لے کر گئیں۔ اس وقت بیت المقدس کے تمام عالموں اور عابدوں کے امام حضرت زکریا علیہ السلام تھے جو حضرت مریم کے خالو تھے۔ حضرت زکریا علیہ السلام نے حضرت مریم رضی اللہ عنہاکو اپنی کفالت اور پرورش میں لے لیا اور بیت المقدس کی بالائی منزل میں تمام منزلوں سے الگ ایک محراب بنا کر حضرت مریم رضی اللہ عنہاکو اس محراب میں ٹھہرایا۔ چنانچہ حضرت مریم رضی اللہ عنہااس محراب میں اکیلی خدا کی عبادت میں مصروف رہنے لگیں اور حضرت زکریا علیہ السلام صبح و شام محراب میں ان کی خبر گیری اور خورد و نوش کا انتظام کرنے کے لئے آتے جاتے رہے۔
    چند ہی دنوں میں حضرت مریم رضی اللہ عنہاکی محراب کے اندر یہ کرامت نمودار ہوئی کہ جب حضرت زکریا علیہ السلام محراب میں جاتے تو وہاں جاڑوں کے پھل گرمی میں اور گرمی کے پھل جاڑوں میں پاتے۔ حضرت زکریا علیہ السلام حیران ہو کر پوچھتے کہ اے مریم یہ پھل کہاں سے تمہارے پاس آتے ہیں؟ تو حضرت مریم رضی اللہ عنہا یہ جواب دیتیں کہ یہ پھل اللہ کی طرف سے آتے ہیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے بلا حساب روزی عطا فرماتا ہے۔
    حضرت زکریا علیہ السلام کو خداوند قدوس نے نبوت کے شرف سے نوازا تھا مگر ان کے کوئی اولاد نہیں تھی اور وہ بالکل ضعیف ہوچکے تھے۔ برسوں سے ان کے دل میں فرزند کی تمنا موجزن تھی اور بارہا انہوں نے گڑگڑا کر خدا سے اولادِ نرینہ کے لئے دعا بھی مانگی تھی مگر خدا کی شانِ بے نیازی کہ باوجود اس کے اب تک ان کو کوئی فرزند نہیں ملا۔ جب انہوں نے حضرت مریم رضی اللہ عنہاکی محراب میں یہ کرامت دیکھی کہ اس جگہ بے موسم کا پھل آتا ہے تو اس وقت ان کے دل میں یہ خیال آیا کہ میری عمر اب اتنی ضعیفی کی ہوچکی ہے کہ اولاد کے پھل کا موسم ختم ہوچکا ہے۔ مگر وہ اللہ جو حضرت مریم کی محراب میں بے موسم کے پھل عطا فرماتا ہے وہ قادر ہے کہ مجھے بھی بے موسم کی اولاد کا پھل عطا فرمادے۔ چنانچہ آپ نے محراب مریم میں دعا مانگی اور آپ کی دعا مقبول ہو گئی۔ اور اللہ تعالیٰ نے بڑھاپے میں آپ کو ایک فرزند عطا فرمایا جن کا نام خود خداوند عالم نے ''یحییٰ'' رکھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو نبوت کا شرف بھی عطا فرمایا۔ قرآن مجید میں خداوند قدوس نے اس واقعہ کو اس طرح بیان فرمایا:۔
    کُلَّمَا دَخَلَ عَلَیۡہَا زَکَرِیَّا الْمِحْرَابَ ۙ وَجَدَ عِنۡدَہَا رِزْقًا ۚ قَالَ یٰمَرْیَمُ اَنّٰی لَکِ ہٰذَا ؕ قَالَتْ ہُوَ مِنْ عِنۡدِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَرْزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿37﴾ ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ ۚ قَالَ رَبِّ ہَبْ لِیۡ مِنۡ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً ۚ اِنَّکَ سَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿38﴾فَنَادَتْہُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَہُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیۡ فِی الْمِحْرَابِ ۙ اَنَّ اللہَ یُبَشِّرُکَ بِیَحْیٰـی مُصَدِّقًۢابِکَلِمَۃٍ مِّنَ اللہِ وَسَیِّدًا وَّحَصُوۡرًا وَّنَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿39﴾

    ترجمہ کنزالایمان:۔جب زکریا اس کے پاس اس کی نماز پڑھنے کی جگہ جاتے اس کے پاس نیا رزق پاتے کہا اے مریم یہ تیرے پاس کہاں سے آیا بولیں وہ اللہ کے پاس سے ہے بے شک اللہ جسے چاہے بے گنتی دے یہاں پکارا زکریا اپنے رب کو بولا اے رب میرے مجھے اپنے پاس سے دے ستھری اولاد بے شک تو ہی ہے دعا سننے والا، تو فرشتوں نے اسے آواز دی اور وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑا نماز پڑھ رہا تھا بے شک اللہ آپ کو مژدہ دیتا ہے یحییٰ کا جو اللہ کی طرف کے ایک کلمہ کی تصدیق کریگا اور سردار اور ہمیشہ کے لئے عورتوں سے بچنے والا اور نبی ہمارے خاصوں میں سے۔

    (پ3،اٰل عمران:37تا39)
    درسِ ہدایت:۔اس واقعہ سے مندرجہ ذیل عبرتوں کی تجلی ہوتی ہے جن سے ہر مسلمان کو سبق حاصل کرنا بہت ضروری ہے:۔

    حضرت مریم رضی اللہ عنہا باکرامت ولیہ ہیں:۔ واقعہ مذکورہ سے معلوم ہوا کہ حضرت مریم رضی اللہ عنہاصاحب ِ کرامت اور مرتبہ ولایت پر فائز ہیں کیونکہ خداکی طرف سے ان کی محراب میں پھل آتے تھے اور وہ بھی جاڑوں کے پھل گرمی میں اور گرمی کے پھل جاڑوں میں۔ یہ ان کی ایک بہت ہی عظیم الشان اور واضح کرامت ہے جو ان کی ولایت کی شاہد عدل ہے۔
    عبادت گاہ مقامِ مقبولیت ہے:۔اس واقعہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اللہ والے یا اللہ والیاں جس جگہ عبادت کریں وہ جگہ اس قدر مقدس ہوجاتی ہے کہ وہاں رحمت خداوندی عزوجل کا نزول ہوتا ہے اور وہاں پر دعائیں مقبول ہوا کرتی ہیں جیسا کہ حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا محرابِ مریم میں مقبول ہوئی۔ حالانکہ وہ اس سے پہلے بیت المقدس میں بار بار یہ دعا مانگ چکے تھے مگر ان کی مراد پوری نہیں ہوئی تھی۔
    (عجائب القرآن مع غرائب القرآن،صفحہ 67-65)

  2. #2
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  3. #3
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default

    جزاک اللہ

  4. #4
    yaqub_usama's Avatar
    yaqub_usama is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2021 @ 09:12 PM
    Join Date
    29 May 2010
    Posts
    563
    Threads
    25
    Credits
    527
    Thanked
    20

    Default

    Nice information,
    Jaza kallah

  5. #5
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    DuaEman's Avatar
    DuaEman is offline Senior Member+
    Last Online
    16th November 2015 @ 06:18 PM
    Join Date
    26 Jan 2015
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    307
    Threads
    5
    Credits
    930
    Thanked
    7

    Default


  7. #7
    M.Aqib123's Avatar
    M.Aqib123 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd December 2019 @ 04:49 PM
    Join Date
    06 Aug 2014
    Location
    404 Error
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,178
    Threads
    14
    Credits
    37
    Thanked
    177

    Default

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  8. #8
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    جزاک اللہ خیرا
    بےشک

  9. #9
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default


  10. #10
    Hashmani is offline Senior Member+
    Last Online
    26th December 2015 @ 09:57 PM
    Join Date
    29 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    108
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    JazakAllah

Similar Threads

  1. مرزا قادیانی کا نام ابن مریم
    By i love sahabah in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 2
    Last Post: 14th March 2012, 01:48 PM
  2. Solved mere sahir sa kaho by umme maryam
    By suleman115 in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 3
    Last Post: 1st January 2011, 08:32 PM
  3. مرزا قادیانی.... کی کذب بیانیاں
    By tiks88 in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 7
    Last Post: 5th June 2010, 11:53 PM
  4. معصوم کی کہانی
    By Touqeer Shah in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 26th July 2007, 06:22 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •