Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: ~~Char Nabion Ka Sabar~~چار انبیا کرام عَلَیْہِ السَّلَام کا 

  1. #1
    Kamran 789's Avatar
    Kamran 789 is offline Advance Member
    Last Online
    10th April 2022 @ 03:55 PM
    Join Date
    23 May 2015
    Location
    Lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,862
    Threads
    248
    Credits
    970
    Thanked
    712

    Default ~~Char Nabion Ka Sabar~~چار انبیا کرام عَلَیْہِ السَّلَام کا 





    دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے
    چلتے ہیں تھڑیڈ کی طرف

    حضرت سَیِّدُنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کا صبر
    حضرت سَیِّدُنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام حضرت سَیِّدُنااسحٰق عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں،اللہ تعالیٰ نے آپ کو حسنِ صورت، کثرتِ اولاد و اموال وغیرہ ہر طرح کی نعمتیں عطا فرمائیں ،اس کے بعد آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو آزمائش میں ڈالا اور آ پ کی ساری اولاد مکان کے گرنے سے دب کر ہلاک ہوگئی، تمام جانور جس میں ہزارہا اونٹ اور بکریاں تھیں سب مر گئے ، سارے کھیت اور باغات برباد ہو گئے ، کچھ بھی باقی نہ رہا اور جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ان چیزوں کے ہلاک ہونے اور ضائع ہونے کی خبر دی جاتی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام حمدِ الٰہی بجا لاتے اور فرماتے :میرا کیا ہے جس کا تھا اس نے لیا جب تک مجھے دیا اور میرے پاس رکھا اس کا شکر ہی ادا نہیں ہو سکتا ، میں اس کی مرضی پر راضی ہوں۔ اس کے بعد آپ عَلَیْہِ السَّلَام بیمار ہوئے آپ کی بی بی صاحبہ آپ کی خدمت کرتی رہیں اور یہ حالت سالہا سال رہی پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام صحتیاب ہوگئے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے پہلے والی تمام نعمتیں بلکہ اس سے بھی زیادہ آپ کو دوبارہ عطا فرمادیں۔

    حضرت سَیِّدُنایوسف عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا صبر
    حضرت سَیِّدُنایوسف عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بھائىوں نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو اندھے كنوىں مىں ڈال دیا تو ایک تجارتی قافلے نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو اس كنوىں سے نكالا اورمصر لے جاکر بطورِ غلام فروخت کردىا،وہاں آپ عَلَیْہِ السَّلَام پر طرح طرح كى آزمائشىں آئىں نیز آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی بے گناہی کا یقین ہوچکنے کے باوجودآپ عَلَیْہِ السَّلَام كو جىل کی کوٹھری مىں قیدکردیا گىاجہاں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کوکئی سالوں تک قىد وبند كى تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔اس قدر پریشانیوں کے باوجود آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے صبر کا دامن نہ چھوڑا اور نہایت ہی صبر و شکر کے ساتھ یہ تکالیف برداشت کرتے رہے بلکہ بارگاہِ الٰہی میں عرض گزار ہوئے:اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!یہ قید خانے کی کوٹھری مجھ کو اس مصیبت سے زیادہ محبوب ہے جس کی طرف زُلیخا مجھے بلا رہی تھی۔ بالآخروہ وقت بھی آىا كہ جس ملک مىں اللہ عَزَّ وَجَلَّكے اس نبى كو بطورِ غلام فروخت کیا گیا تھا اس ملک کے خزانوں کے انتظامی معاملات اور ملک کے نظام کا پورا شعبہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے سپرد کردیا گیا اور یوں مصر کی حکمرانی کا اقتدار آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو حاصل ہوگیا۔

    حضرت سَیِّدُناىعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کا صبر
    حضرت سَیِّدُناىعقوب عَلَیْہِ السَّلَام منےاپنے بىٹے حضرت سَیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام كى جُدائى میں اس قدرگریہ وزاری فرمائی کہ روتے روتے شدّتِ غم سے نڈھال ہوگئے اور آپ كی آنكھوں كى روشنى جاتى رہى لىكن آپ عَلَیْہِ السَّلَام اس حالت میں بھی صابر وشاکر رہے اور درد بھری آواز میں فرمایا صبر کرنا ہی اچھا ہے آخرکار حضرت ىوسف عَلَیْہِ السَّلَام كا پىراہن (یعنی كرتا مبارك)آپ كى آنكھوں پر ڈالا گىا جس سے آپ كى آنكھوں كى روشنى بحال ہوگئى۔

    سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا صبر
    مکہ والوں کے عِناد اور سرکشی کے پیشِ نظر جب حُضور رَحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو ان لوگوں کے ایمان لانے کےآثار دکھائی نہ دیئے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے تبلیغِ اسلام کے لئے مکہ کے قُرب و جَوار کی بستیوں کا رُخ کیا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے طائف کا بھی سفر فرمایا ، اس سفر میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے غلام حضرت سَیِّدُنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ہمراہ تھے۔ طائف میں بڑے بڑے اُمراء اور مالدار لوگ رہتے تھے۔ان رئیسوں میں عَمرو کا خاندان تمام قبائل کا سردار شمار کیا جاتا تھا۔ یہ لوگ تین بھائی تھے۔عبدیَالَیل، مسعود،اور حبیب۔حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ان تینوں کے پاس تشریف لے گئے اور اسلام کی دعوت دی۔ان تینوں نے اسلام قبول نہیں کیا بلکہ انتہائی بیہودہ اور گستاخانہ جواب دیا۔ ان بدنصیبوں نے اسی پر بس نہیں کیابلکہ طائف کے شریر غنڈوں کو ابھار دیا کہ یہ لوگ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ برا سلوک کریں ۔چنانچہ لچوں لفنگوں کا یہ شریر گروہ ہر طرف سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پیچھے پڑ گیا،یہ شرارتوں کے مجسمے آپ پر پتھر برسانے لگے یہاں تک کہ آپ کے مُقدّس پاؤں زخموں سے لہولہان ہو گئے۔ اورآپ کے موزے اور نعلینِ مُبارک خون سے بھر گئے۔ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم زخموں سے بے تاب ہو کر بیٹھ جاتے تو یہ ظالم انتہائی بے دردی کے ساتھ آپ کا بازو پکڑ کر اٹھاتے اورجب آپ چلنے لگتے تو پھر آپ پر پتھروں کی بارش کرتے اور ساتھ ساتھ طعنہ زنی کرتے، گالیاں دیتے، تالیاں بجاتےاور ہنسی اڑاتے۔ حضرت زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ دوڑ دوڑ کرحضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم پر آنے والے پتھروں کو اپنے بدن پر لیتے اورحضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو بچاتے تھے یہاں تک کہ وہ بھی خون میں نہا گئے اور زخموں سے نڈھال ہوگئے۔

    تھڑیڈ اپنے اختتام کو پہنچا
    اپنے دوست کو دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا
    اللہ حافظ

  2. #2
    Rose.ahmed is offline Advance Member
    Last Online
    19th February 2020 @ 06:13 AM
    Join Date
    19 Jul 2014
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    652
    Threads
    115
    Credits
    222
    Thanked
    29

    Default


  3. #3
    mubashar780's Avatar
    mubashar780 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2015 @ 04:37 PM
    Join Date
    16 May 2015
    Location
    Chakwal
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    133
    Threads
    6
    Credits
    925
    Thanked
    4

    Default


  4. #4
    Kamran 789's Avatar
    Kamran 789 is offline Advance Member
    Last Online
    10th April 2022 @ 03:55 PM
    Join Date
    23 May 2015
    Location
    Lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,862
    Threads
    248
    Credits
    970
    Thanked
    712

    Default

    Quote Rose.ahmed said: View Post
    thanks janab

  5. #5
    Kamran 789's Avatar
    Kamran 789 is offline Advance Member
    Last Online
    10th April 2022 @ 03:55 PM
    Join Date
    23 May 2015
    Location
    Lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,862
    Threads
    248
    Credits
    970
    Thanked
    712

    Default

    Quote mubashar780 said: View Post
    thanks mubashar bhai an

  6. #6
    roogibutt is offline Advance Member
    Last Online
    27th January 2024 @ 09:01 PM
    Join Date
    02 Aug 2011
    Age
    43
    Gender
    Male
    Posts
    688
    Threads
    72
    Credits
    2,301
    Thanked
    32

    Default

    JAZAKALLAH

  7. #7
    DuaEman's Avatar
    DuaEman is offline Senior Member+
    Last Online
    16th November 2015 @ 06:18 PM
    Join Date
    26 Jan 2015
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    307
    Threads
    5
    Credits
    930
    Thanked
    7

    Default


  8. #8
    mubashar780's Avatar
    mubashar780 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2015 @ 04:37 PM
    Join Date
    16 May 2015
    Location
    Chakwal
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    133
    Threads
    6
    Credits
    925
    Thanked
    4

    Default

    Quote kamran 789 said: View Post


    thanks mubashar bhai an


    well come

  9. #9
    Asadullah7's Avatar
    Asadullah7 is offline Advance Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 05:27 AM
    Join Date
    26 Jan 2014
    Location
    Mai-khada
    Gender
    Male
    Posts
    6,351
    Threads
    610
    Credits
    1,220
    Thanked
    1050

    Default

    وعلیکم السلام. . .
    سبحان اللہ،جزاک اللہ
    --------
    بھائی جان بہت شکریہ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا. . . . . . .

  10. #10
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ


    اتنی محنت بہت خوب

  11. #11
    Kamran 789's Avatar
    Kamran 789 is offline Advance Member
    Last Online
    10th April 2022 @ 03:55 PM
    Join Date
    23 May 2015
    Location
    Lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,862
    Threads
    248
    Credits
    970
    Thanked
    712

    Default

    Quote Asad785 said: View Post
    وعلیکم السلام. . .
    سبحان اللہ،جزاک اللہ
    --------
    بھائی جان بہت شکریہ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا. . . . . . .
    MOST WELCOME BHAI JAN

  12. #12
    Kamran 789's Avatar
    Kamran 789 is offline Advance Member
    Last Online
    10th April 2022 @ 03:55 PM
    Join Date
    23 May 2015
    Location
    Lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,862
    Threads
    248
    Credits
    970
    Thanked
    712

    Default

    Quote M-Tahir said: View Post
    جزاک اللہ


    اتنی محنت بہت خوب
    HOSLA AFZAI KARNE KA SHUKRIA BHAI JAN

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 43
    Last Post: 11th November 2016, 10:14 PM
  2. اردو ادب میں ماں کا کردار
    By Resham in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 22nd September 2016, 08:45 PM
  3. Replies: 21
    Last Post: 8th February 2015, 12:20 AM
  4. توہین رسالت کا قانون
    By Jamali33 in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 30th July 2012, 02:05 PM
  5. اسرائیل کا اعتراف اور یہودی
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 9th July 2011, 02:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •