Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 21

Thread: ¤روزہ گناہوںکاکفارہ¤

  1. #1
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default ¤روزہ گناہوںکاکفارہ¤

    آئى ٹی دنیا كے پيارے ممبرز السلام عليكم ‏ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ان شاءالله میں امید کرتى ہوں كہ الله تعالی کے فضل وکرم سے سب ٹھیک ٹھاک اور ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے _

    صحیح بخاری کی ایک روایت کے مطابق حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ "میں نے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ انسان کیلئے اس کے بال بچے، اس کا مال اور اس کے پڑوسی فتنہ ازمائش و امتحان ہیں، جس کا کفارہ نماز، روزہ اور صدقہ بن جاتا ہے۔"
    ابن قیم رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں:
    رمضان المبارک کو باقی سب مہینوں پر فضیلت حاصل ہے، اور رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں کو باقی سب راتوں پرفضیلت حاصل ہے ۔

    )زاد المعاد 1 / 56 ( ۔
    ان آخری دس راتوں میں سے بھی طاق راتیں زیادہ فضیلت کی حامل ہیں۔
    رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں پر چار وجوہات سے افضل ہے:
    اول:
    اس مہینہ میں ایک ایسی رات ہے جو سارے سال کی راتوں پر افضل ہے جو لیلۃ القدر کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔
    اللہ سبحانہ وتعالی نے اسی کے بارے میں فرمایا:
    ترجمہ: یقینا ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا، آپ کو کیا علم کہ شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس میں ہر کام کو سرانجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح )جبریل علیہ السلام( اترتے ہیں، یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے اور طلوع فجر تک رہتی ہے_
    )القدر ) 1‎-5 (۔

    دوم :
    اس رات میں سب سے بہتر اور افضل آسمانی کتاب قرآن مجید، سب سے افضل نبی و رسول، سید الانبیاء حضرت محمد مصتفى صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ۔
    اسی کا ذکر کرتے ہوئے اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا:
    ترجمہ: ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا جو لوگوں کو ھدایت کی راہنمائی کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اورحق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہيں، تم میں سے جو شخص بھی اس مہینہ کو پائے اسے روزہ رکھنا چاہیے_
    )البقرۃ آیت 185 (۔
    اور ایک دوسرے مقام پر کچھ اس طرح فرمایا:
    ترجمہ: یقینا ہم نے اسے بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈرانے والے ہيں، اسی رات میں ہر ایک مضبوط کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے، ہمارے پاس سے حکم بن کر، ہم ہی رسول بنا کر بھیجنے والے ہیں _
    )الدخان 3 - 5 ( ۔
    طبرانی نے واثلہ بن الاسقع رضي اللہ تعالی عنہ سے بیان کیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    " صحف ابراھیم ) علیہ السلام ( رمضان المبارک کی پہلی رات میں نازل کیے گئے، اور تورات سات رمضان میں نازل کی گئي، اور زبور انیس رمضان میں نازل کی گئي، اور قرآن مجید چوبیس رمضان کے بعد نازل کیا گیا "
    )صححہ الالبانی فی السلسلۃ الصحیحہ۔ الحدیث رقم ۱۵۷۵(

    سوم :
    اس مہینہ میں جنت کےدروازےکھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کرنے کے ساتھ ساتھ سرکش قسم کے شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں _
    حضرت ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "جب رمضان آتا ہے توجنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے اور شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے "
    )متفق علیہ(
    امام نسائى رحمہ الله حضرت ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنه سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    "جب رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اورشیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے _
    ایک اور روایت کے مطابق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارکہ ہے:
    "رمضان المبارک کی پہلی رات بڑے بڑے سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے، اورجہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئى بھی کھولا نہیں جاتا، اورجنت کے سب دروازے کھول دیےجاتے ہیں ان میں سے کوئی بھی بند نہیں ہوتا، اورایک منادی کرنے والا منادی کرتا رہتا ہے: اے خیر وبھلائی چاہنے والے اور زيادہ بھلائی کر، اور اے شر وبرائی کرنے والے برائى کرنے سے باز آجاؤ، اور اللہ تعالی جہنم سے آزادی بھی دیتا ہے، یہ منادی ہر رات کو کی جاتی ہے "

    ) سنن ترمذی، سنن ابن ماجہ، ابن خزیمہ، ورواہ الشیخ البانی رحمہ اللہ فی صحیح الجامع
    ) 759 ( وحسنہ

    چہارم :
    اس مہینہ میں بہت ساری عبادات ہیں جوباقی مہینوں میں نہیں پائي جاتیں، مثلا فرض روزے اورسنت تراویح، فقراء و مساکین کو کھانا کھلانا، اعتکاف کرنا، صدقہ و خیرات، قراءت قرآن ۔ )ان میں سے مؤخر الذکر تو دیگر مہینوں میں بھی ممکن ہیں تاہم وہ اہتمام نہیں پایا جاتا جو رمضان المبارک میں خاص طور پر ہوتا ہے(
    رمضان المبارک میں نیکیاں اور احسان کرنے کی فضیلت
    رمضان المبارک کی فضیلت کی وجہ سے اس میں نیکی، خیرات اور احسان کے کاموں کی بہت فضیلت ہے، ان میں سے چند ایک کا تذکرہ کئے جاتى ہوں:

    صدقہ و خیرات:
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
    ترجمہ: "رمضان کی خیرات افضل خیرات ہے۔ "
    )سنن الترمذی و اسنادہ ضعیف(
    اور فرمایا:
    ترجمہ: "جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کراتا ہے تو وہ روزے دار کا ثواب کم کئے بغیر اس کے برابر ثواب کا مستحق ہوگا۔ "
    )مسند احمد و سنن الترمذی و اسنادہ صحیح(
    اور فرمایا:
    ترجمہ: "جو شخص کھانے پینے کی کسی حلال چیز کے ساتھ کسی روزے دار کا افطار کراتا ہے تو سارا رمضان فرشتے اس کیلئے دعائیں کرتے رہتے ہیں اور جبرائیل )علیہ السلام( اس کیلئے لیلۃ القدر میں دعا کرتے ہیں۔"
    )الطبرانی و ابو الشیخ(

    رات کا قیام:
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
    ترجمہ: "جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کیلئے رمضان کا قیام کرتا ہے اس کے پہلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ "
    )صحیح بخاری و صحیح مسلم(
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کی راتوں میں جاگتے تھے اور آخری دس راتوں میں اپنے اہل اور ہر چھوٹے بڑے کو جو نماز پڑھ سکتا تھا، بیدار کرتے تھے۔
    )صحیح مسلم(

  2. #2
    Asfand4U is offline Advance Member
    Last Online
    22nd May 2022 @ 02:27 AM
    Join Date
    20 Aug 2014
    Location
    DG Khan
    Gender
    Male
    Posts
    5,003
    Threads
    540
    Credits
    6,404
    Thanked
    313

  3. #3
    FarhaNKD is offline Senior Member+
    Last Online
    18th June 2023 @ 04:41 PM
    Join Date
    25 Jun 2015
    Location
    Bhakkar
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    107
    Threads
    16
    Credits
    555
    Thanked
    11

    Default

    Mashah AllaH.

  4. #4
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default


  5. #5
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  6. #6
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default

    ہر مسلمان کے لئے الله تعالى کی طرف سے رمضان کا مہینہ ایک گراں قدر تحفہ اور عظیم نعمت ہے، زندگی کے نشیب وفراز سے گذرتے ہوئے رب کائنات نے ہمیں رمضان کے دہانے تک پہنچایا ہے، اس لئے ہمیں سب سے پہلے اس رب کا شکر ادا کرنا چاہئے_
    اورمحض زبانی شکر کافی نہیں ہے، بلکہ اپنے اعمال وکردار سے بھی اس کا اظہار کریں۔

    حوصلہ افزائى اور ريپلائى كا بہت شكريہ


  7. #7
    GujratMardan's Avatar
    GujratMardan is offline Advance Member
    Last Online
    29th May 2022 @ 07:28 AM
    Join Date
    26 Jun 2011
    Location
    Mardan
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    965
    Threads
    6
    Credits
    462
    Thanked
    59

    Default

    JazakALLAH

  8. #8
    kmyaseenkhan's Avatar
    kmyaseenkhan is offline Senior Member+
    Last Online
    1st September 2023 @ 01:30 AM
    Join Date
    18 Jul 2013
    Location
    Bannu
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    525
    Threads
    24
    Credits
    124
    Thanked
    18

    Default


  9. #9
    Jamil Afridi's Avatar
    Jamil Afridi is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,465
    Threads
    40
    Credits
    350
    Thanked
    88

    Default

    I love Pakistan

  10. #10
    Nizam.'s Avatar
    Nizam. is offline Advance Member
    Last Online
    19th January 2023 @ 12:19 AM
    Join Date
    22 Dec 2014
    Location
    Naukot sindh
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,219
    Threads
    145
    Credits
    2,992
    Thanked
    111

    Default

    MashAllah

  11. #11
    Saeed_A's Avatar
    Saeed_A is offline Senior Member+
    Last Online
    18th February 2017 @ 12:01 PM
    Join Date
    10 Oct 2011
    Location
    KPK
    Age
    41
    Gender
    Male
    Posts
    671
    Threads
    67
    Credits
    3,654
    Thanked
    71

    Default

    Masha allah

  12. #12
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default

    Shukreya

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •