Results 1 to 5 of 5

Thread: islamiat Com notes (PTBB)

  1. #1
    tasadduqshah's Avatar
    tasadduqshah is offline Senior Member+
    Last Online
    4th July 2023 @ 10:35 PM
    Join Date
    20 Sep 2008
    Location
    Gujranwala Pakistan
    Age
    41
    Posts
    247
    Threads
    41
    Credits
    1,312
    Thanked
    18

    Default islamiat Com notes (PTBB)

    مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں ۔
    سورۃ انفال کی کتنی آیات ہیں ؟ اور کتنے رکوع ہیں ؟
    سورہ انفال کے 10رکوع اور 75آیات ہیں ۔
    سورہ انفال کونسی سورت ہے ؟
    سورہ انفال مدنی سورت ہے ۔
    اس سورۃ کو انفال کیوں کہا جاتاہے؟
    انفال کا معنی ہے "مالِ غنیمت"اورچونکہ اس سور ت میں مالِ غنیمت کےاحکامات بیان ہوئے ہیں لہذا اسے انفال کے نام سے تعبیر کر دیا گیا۔
    سورۃ انفال میں مؤمنوں کی کیا صفات بیان کی گئی ہیں ؟
    1. جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل خوفِ الہٰی سے ڈر جاتے ہیں ۔
    2. جب مؤمنین کے سامنےقرآن کی آیات کی تلاوت کی جائے تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے ۔
    3. وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
    4. وہ نماز قائم کرتے ہیں ۔
    5. اللہ کے دیے ہوئے رزق سے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔
    سورۃ انفال کی روشنی میں یَومُ الفُرقَان کی مختصر تشریح بیان کریں ۔
    یوم الفرقان کا مطلب ہے حق و باطل کے درمیان فرق کا دن ۔اور اس سے مراد یومِ بدر کا دن ہے جب اللہ نے غزوہ بدر کے ذریعے مؤمنین اور کفار کے درمیان فرق کر دیا۔
    دو گروہوں سے کیا مرادہے ؟
    دو گروہوں سے مراد ابوسفیان اور ابوجہل کا گروہ مراد ہے ابوسفیان ملکِ شام سے آنے والے تجارتی قافلے کی قیادت کر رہا تھا جبکہ ابو جہل کا گروہ اس لشکر کا سپہ سالار تھا جو مدینہ کے مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لیے مکہ سے روانہ ہوا تھا۔
    غزوہ بدر میں مسلمانوں پرکن انعامات کا ذکر کیا گیا ہے ؟
    1. اللہ نے مؤمنین پر تسکین کے لیے نیند طاری کی۔
    2. بارش برسا کر پاکی کا ذریعہ بنایا۔
    3. فرشتوں سے مسلمانوں کی مدد کی۔
    4. کفار پر رعب اور دبدبہ ڈال دیا۔
    کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں سورہ انفال میں کیا ہدایات کی گئی ہیں ؟
    مسلمانوں کو ہدایت کی گئی کہ کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں پیٹھ نہ پھیریں اور ان سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے کیونکہ پیٹھ پھیرنے کی سزا جہنم ہے ۔پیٹھ پھیرنے کی صرف دو صورتوں میں اجازت ہے ۔
    1: اپنے لشکر سے جا ملنے کے لئے ۔
    2: کوئی جنگی چال چلنے کے لئے ۔
    کفار کو خطاب کرتے ہوئے ان کیا ہدایات/تنبیہ کی گئی ہیں ؟
    اللہ تعالی نے کفار کو آگاہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام دشمنی اور مخالفت سے باز رہیں اور تم نے دوبارہ نافرمانی کی تو اللہ بھی تم کو دوبارہ عذاب دے گا اور تمہارا کوئی بڑا گروہ بھی اللہ کے عذاب سے تمہیں بچا نہیں سکتا کیونکہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔
    سورۃ انفال میں خیانت سے کیا مراد ہے ؟
    سورہ انفال میں دو قسم کی خیانت سے منع کیا گیا ہے۔
    1. اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے خیانت سے مراد اللہ اور اسکےرسول ﷺ سے احکامات پر عمل نہ کرنا ۔
    2. آپس کی خیانت سے مراد آپس کی ذمہ داریاں اوردوسرے کے مال و اسباب میں بے ایمانی کرنا ۔
    کافروں سے کب تک قتال کا حکم دیا گیا ہے ؟
    مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ کافروں سے قتال کیا جائے جب تک کہ ان کا فتنہ و فساد ختم نہ ہو جائے ۔
    اِحْدَی الطَّآئِفَتَیۡنِ سے کیا مراد ہے؟
    "دو گروہوں میں سے ایک" اور اس سے ابو سفیان کا تجارتی قافلہ مراد ہے جو ملک ِشام سے تجارت کر کے مکہ واپس آرہا تھا۔
    شَرالدَوَآبَ سے کیا مرادہے ؟
    شرالدوآب سے کا مطلب ہے "بدترین جانور" اور اس سے مراد وہ کفار ہیں جواسلام کی واضح نشانیاں دیکھنے کے باوجود ایمان نہیں لے کر آتے گویا ان میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔
    غَیۡرَ ذَاتِ الشَّوْکَۃ سے کیا مراد ہے ؟
    غَیۡرَ ذَاتِ الشَّوْکَۃ کا معنی ہے بغیر اسلحہ اور قوت کے ۔اور اس سے مراد ابو سفیان کا تجارتی قافلہ ہے۔
    وَمَا کَانَ اللہ لِیُعَذبَھُم وَاَنتَ فِیھِم کی مختصر تشریح کریں ۔
    ترجمہ : اور اللہ نہ تھا کہ ان کو عذاب دیتا اور آپ ﷺ ان میں موجود ہوں ۔
    اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ نافرمان قوم کو اس وقت تک عذاب نہیں دے گا جب تک نبی آخرالزمان ان میں حیات ہیں ۔
    اللہ نے سورہ انفال میں تقوی کے کن انعامات کا ذکر کیا ہے ؟
    1. اللہ تعالی تقوی اختیار کرنے والوں کو ممتاز کر دے گا۔
    2. اللہ متقین کی برائیوں کو مٹا دے گا۔
    3. ان کو بخش دے گا۔
    وَاِذ یمکُربِکَ الذین کفرو ا میں کس واقعہ کی طرف اشارہ ہے ؟
    اس واقعہ میں کفارِ مکہ کی اس چال کو بیان کیا گیا جو ہجرت ِ مدینہ سے پہلےنبی کریمﷺ کو قید کرنے یا قتل کرنے کی سازش کر رہے تھے۔
    غزوہ بدر کب پیش آیا؟
    غزوہ بدر 17رمضان 2ہجری کو پیش آیا۔
    غزوہ بدر میں مسلمانوں اور کافروں کی تعدا د کتنی تھی؟
    مسلمانوں کی تعداد 313 تھی جبکہ کفار کی تعداد 1000تھی۔
    غزوہ بدر میں مسلمانوں پر نیند طاری کر دی گئی اور ان پر بارش برسائی گئی اسکی کیا وجہ تھی؟ یا سورہ انفال میں مسلمانوں پر کس کس خصوصی انعام و احسان کا ذکر کیا گیا ہے ۔
    غزوہ بدر میں مسلمانوں پر نیند طاری کی گئی تا کہ ان کو تسکین ہو اور وہ تازہ دم ہو جائیں ۔اور بارش اس لئے برسائی گئی کہ غزوہ بدر میں پانی کے ذخیروں پر کفار کا قبضہ تھا اور مسلمانوں کو پانی کی ضرورت تھی تاکہ مسلمان نہا کر صاف ستھرے ہو جائیں ۔اور مسلمانوں کے دلوں کو مضبوط کیا تا کہ وہ ثابت قدم رہیں ۔
    خانہ کعبہ میں کافروں کی نما ز کا مقصد کیا تھا؟
    خانہ کعبہ میں کافر وں کی نماز سیٹیاں اور تالیاں بجانے سوا اور کچھ نہیں تھاجس سے وہ اپنے کفر کا ظاہر کرتے تھے۔

  2. #2
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default



  3. #3
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  4. #4
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    واہ
    بہت ہی خوبصورت معلومات ہیں
    جزاک اللہ خیرا

  5. #5
    Tanha105 is offline Senior Member+
    Last Online
    27th June 2017 @ 01:18 PM
    Join Date
    05 Feb 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    163
    Threads
    41
    Credits
    70
    Thanked
    6

    Default

    Achi Koshesh Aap ki...!GooD

Similar Threads

  1. Physics complete notes needed (karachi board)
    By brother07online in forum Educational Help
    Replies: 2
    Last Post: 22nd December 2015, 02:35 AM
  2. Replies: 2
    Last Post: 23rd October 2012, 10:27 PM
  3. Answered 1st year islamiat k importants notes
    By Friend_Sania in forum Educational Help
    Replies: 2
    Last Post: 4th July 2011, 08:35 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •